قومی

Chhattisgarh CM Meets PM Modi: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ریاست کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو ریاست کی تشکیل کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے ’امرت رَجت مہوتسو‘ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ یہ جشن یکم نومبر 2025 کو رائے پور میں منعقد ہوگا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی ریاست کے لیے اعزاز ہو گی اور یہ تقریب چھتیس گڑھ کی پچھلی ڈھائی دہائیوں کی ترقی کی کہانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہو گی۔

اس دوران وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے وزیر اعظم کو چھتیس گڑھ کی مستقبل کی ترقی کے لیے ترتیب دی گئی پالیسی ’’Anjor Vision @2047‘‘ سے بھی آگاہ کیا، جو قومی مہم ’’وِکست بھارت‘‘ کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اس وژن میں صحت، تعلیم، صنعت، ماحول اور اختراع جیسے شعبوں میں اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ مرکز کے ’’جن وشواس ایکٹ 2023‘‘ سے متاثر ہو کر ریاست نے بھی ’’جن وشواس بل 2025‘‘ منظور کیا ہے، جس کا مقصد نظامِ انصاف میں شفافیت اور عام شہریوں کو آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے نکسل ازم کے خلاف حکومت کی کامیاب حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ کئی نکسل باغیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ وزیر اعظم مودی سے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی یہ ملاقات ریاست کی ترقی کی رفتار اور مرکزی حکومت کی جانب سے چھتیس گڑھ پر توجہ کی عکاس ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

2 hours ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

3 hours ago