قومی

Amit Shah Pays Tribute to Golap Borbora on Birth Centenary: وزیر داخلہ وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام کے پہلے غیرکانگریسی وزیر اعلیٰ گولپ بوربورا کی صد سالہ تقریب میں کی شرکت، کہا-ان کی خدمات ناقابل فراموش

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز آسام کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ گولپ بوربورا کی صد سالہ یومِ پیدائش کی تقریب میں شرکت کی اور ریاست کی سیاسی و سماجی ترقی میں ان کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’1978 میں جب گولپ بوربورا آسام کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ بنے، تو یہ ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک بڑے تبدیلی کا نقطہ آغاز تھا۔ آزادی کے بعد کئی غلطیاں ہوئیں، لیکن 1978 تک کوئی غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ آسام میں منتخب نہ ہو سکا۔ گولپ بوربورا نے پہلی بار ایک ناقابلِ فراموش نقش چھوڑا۔‘‘

امت شاہ نے آسام میں بی جے پی حکومت کی جانب سے گولپ بوربورا کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کی صد سالہ تقریبات منعقد کرنے پر وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اندرا گاندھی کے دور کے بعد سے کسی ایسے فرد کو، جو ان کے خاندان سے نہ ہو، قومی سطح پر نہ تو کوئی مقام دیا گیا اور نہ ہی ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ ایک اتنے بڑے ملک میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ترقی میں کردار ادا کیا، لیکن ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔‘‘

امت شاہ نے ایمرجنسی کے دوران گولپ بوربورا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایمرجنسی کے دوران جیل جانے والے پہلے اور باہر آنے والے آخری لیڈر تھے۔ انھیں 19 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ اگرچہ ان کا دورِ حکومت مختصر تھا، مگر انھوں نے ایسے فیصلے کیے جو آج بھی آسام کے عوام کو یاد ہیں۔ انھوں نے پہلی بار دسویں جماعت تک تعلیم مفت کی تاکہ غریب ترین بچوں کو بھی تعلیم حاصل ہو سکے اور صرف ایک سال میں 200 سے زائد تعلیمی ادارے قائم کیے۔‘‘

گولپ بوربورا کی معاشی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’گولپ بوربورا نے چھوٹے چائے باغات کی پالیسی متعارف کروائی جس سے زمینداروں کے بجائے کسانوں کو فائدہ ملا۔ انھوں نے بینکنگ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ آسام میں قائم کیے تاکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار میسر آ سکے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

16 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago