شیوسینا کے بانی اور طاقتور ہندوتوا نظریے کے علمبردار بالا صاحب ٹھاکرے کی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ بالا صاحب ٹھاکرے ’’قوم پرست فکر کے مضبوط پرچم بردار اور سناتن ثقافت کے محافظ‘‘ تھے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا:
’’قوم پرست نظریہ کے مضبوط پرچم بردار اور سناتن ثقافت کے ایک ثابت قدم محافظ قابل احترام بالاصاحب ٹھاکرے جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ملک مخالف طاقتوں کے خلاف مضبوط ڈھال بن کر کھڑے رہنے والے بالاصاحب ٹھاکرے جی نے پوری زندگی ثقافت اور اپنے مذہب کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں اور نظریات سےسمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ہر محب وطن کے لیے قدر پر مبنی سیاسی زندگی گزارنے کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔
بالاصاحب کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت۔‘‘
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کا خراج
مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور شیوسینا (شندے گروپ) کے سربراہ ایکناتھ شندے نے بھی بالا صاحب کو خراج پیش کرتے ہوئے لکھا: ’’بالا صاحب ٹھاکرے کے خیالات اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔‘‘ انہوں نے انہیں ’’ہندو ہردے سمراٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے گہری عقیدت کا اظہار کیا۔
شرد پوار کی جانب سے جذباتی یادیں
این سی پی (شرد پوار گروپ) کے صدر شرد پوار نے کہا کہ بالا صاحب اپنی بے باک زبان اور منفرد انداز کے ذریعے ہمیشہ مخالفین پر زور دار وار کرتے تھے۔ انہوں نے لکھا: ’’مہاراشٹر کی تاریخ بالا صاحب ٹھاکرے کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کو سیاست سے اوپر رکھا۔‘‘
چھگن بھجبل کا پیغام: ’’ان کا اثر آج بھی زندہ‘‘
مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی رہنما چھگن بھجبل نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے نے ہندوستانی سیاست پر’’انمٹ نقوش‘‘ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ بالا صاحب کی بے مثال خطابت، تیز قلم اور نڈر شخصیت نے انہیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ دی۔
ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ’’ملک کی سیاسی تاریخ پر، ایک انمٹ نشان چھوڑ کر اورآج بھی مراٹھی دل میں ایک غیر متزلزل مقام رکھنے والی، شیوسینا کے سربراہ کی شخصیت، ہندو ہردے سمراٹ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کو ان کی برسی پر سلام!
بھارت ایکسپریس اردو۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…
انسانی ساختہ پہلی شے جس نے زمین سے ایک نوری دن کی دوری عبور کی،…
پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق 2035 تک مسلمان دنیا کا سب سے…
19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…
وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…
چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…