اسپورٹس

Smriti Mandhana Marriage: ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد اسمرتی مندھانا اس بالی ووڈ ہدایت کار کی بنیں گی دلہنیا، ہرمن پریت نے دی اہم اپ ڈیٹ

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر اور حال ہی میں عالمی چیمیئن بننے والی اسمرتی مندھانا اپنی زندگی کا سب سے اہم قدم اٹھانے جاررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسمرتی  مندطانااپنے بوائے فرینڈ پلاش مچھل کے ساتھ 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والا ان کا رشتہ اب شادی میں تبدیل ہونے والا ہے۔

اسمرتی گزشتہ چھ سال سے پلاش کے ساتھ ریلیشن شپ  میں تھیں

 کرکٹ کی دنیا میں چھکے اور چوکے لگانے والی اسمرتی مندھانا اس فلمی ستارے کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اب دونوں اپنی نئی اننگز شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کیپٹن ہرمن پریت کور نے شادی کے حوالے سے اہم خبر دی ہے۔

ہرمن پریت کور نے ایک اہم اپ ڈیٹ دیا

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کرکٹ نیکسٹ کو بتایا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ اسمرتی مندھانا کی شادی میں ہندوستانی ٹیم کا پوری ٹیم شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم سب ایک دوسرے کی کمپنی کو یاد کرتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی ٹورنامنٹ ختم ہوتا ہے، ہم سوچتے ہیں کہ اگلی بار ہم ایک دوسرے کو دیکھیں گے۔ اسمرتی مندھانا کی شادی ہمارے لیے پوری ٹیم کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کا بہترین موقع ہو گی۔” ہرمن پریت کے بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تقریب میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی پورا  پاور پیکڈ یونین دیکھنے کو ملے گا ۔

اسمرتی ٹیم کی پہلی شادی شدہ کھلاڑی

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی کسی کھلاڑی نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ ایسے میں اسمرتی مندھانا شادی کرنے والی ٹیم کی پہلی کھلاڑی بننے جا رہی ہیں۔ اس کے لیے یہ بھی خاص ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دلہن بننے جارہی ہیں۔ اسمرتی مندھانا نے حال ہی میں ہندوستان میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ٹورنامنٹ کی دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں۔ ایک اوپنر کے طور پر، انہوں نے کئی مواقع پر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جس نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

53 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

3 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

5 hours ago