قومی

Amit Shah on CAA Notification: سی اے اے نہ مسلم مخالف ہے اور نہ مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت ہے:امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ پوری اپوزیشن شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لے کر سیاست کر رہی ہے۔ اپوزیشن لوک سبھا انتخابات سے پہلے سی اے اے کو نافذ کرنے کے وقت پر مسلسل سوال اٹھا رہی ہے۔ اس کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اسد الدین اویسی، راہل گاندھی، اروند کیجریوال، ممتا بنرجی سمیت سبھی اس پر سیاست کر نے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں 2019 سے کہہ رہا ہوں کہ سی اے اے  نافذ کیا جائے گا۔

دراصل وزیر داخلہ امت شاہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیاہے۔ اس میں انہوں نے اپوزیشن پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ صرف اپنے ووٹ بینک کو پورا کرنے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی تاریخ ہے کہ وہ جو کہتے ہیں اسے پورا نہیں کرتے۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی یا بی جے پی نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ پتھر کی لکیر ہے۔ مودی کی ہر گارنٹی پوری ہوتی ہے۔

سی اے اےنافذ کرنے کے وقت پر اپوزیشن کو دیا جواب

انٹرویو کے دوران جب ان سے سی اے اے کے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ‘اویسی، راہل گاندھی، اروند کجریوال، ممتا بنرجی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں جھوٹ کی سیاست کر رہی ہیں۔ ٹائمنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بی جے پی نے 2019 میں اپنے منشور میں کہا تھا کہ وہ سی اے اے لائے گی اور افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے پناہ گزینوں کو شہریت دے گی۔وزیر داخلہ نے کہا، ‘سی اے اے کو 2019 میں ہی پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا تھا، لیکن کووڈ کی وجہ سے اس کے نفاذ میں تاخیر ہوئی۔ اپوزیشن خوشامد کی سیاست کر کے اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ وہ بے نقاب ہو چکے ہیں اور ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ سی اے اے اس ملک کا قانون ہے۔ میں نے گزشتہ 4 سالوں میں 41 بار کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پی ایم مودی نے جو کچھ کہا وہ پتھر کی لکیر ہے

وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بی جے پی سی اے اے کے ذریعے نیا ووٹ بینک بنا رہی ہے۔ اس پر امت شاہ نے کہا، ‘اپوزیشن کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کرنے میں بی جے پی کو سیاسی فائدہ ہے، تو کیا ہمیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا بھی ہمارے سیاسی فائدے کے لیے تھا۔بی جے پی کے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ‘ہم 1950 سے کہہ رہے ہیں کہ ہم آرٹیکل 370 کو ہٹا دیں گے۔ اپوزیشن کی تاریخ ہے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ مودی جی کی تاریخ یہ ہے کہ بی جے پی یا پی ایم مودی نے جو کچھ بھی کہا وہ پتھر کی لکیر ہے۔ مودی کی ہر گارنٹی پوری ہوتی ہے۔

اقلیتوں کو سی اے اے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

سی اے اے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ اپنی شہریت کھو دیں گے۔ امت شاہ نے ایک بار پھر اس الجھن کو دور کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اقلیتوں یا کسی دوسرے شخص کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ سی اے اے میں کسی کی شہریت چھیننے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ سی اے اے صرف افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے ہندو، بدھ، جین، سکھ، عیسائی اور پارسی مہاجرین کو حقوق اور شہریت دینے کے لیے ہے۔

سی اے اے کو مسلم مخالف قانون کہنے پر وزیر داخلہ نے کیا کہا؟

انٹرویو کے دوران وزیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ بین الاقوامی میڈیا میں سی اے اے کو مسلم مخالف قانون کہا جا رہا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ امت شاہ نے کہا، ‘آپ اس قانون کو اس سے الگ تھلگ نہیں دیکھ سکتے کہ  1947 میں مذہب کی بنیاد پرملک کا  تقسیم ہوا۔ اس وقت کانگریس لیڈروں نے کہا تھا کہ جو لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں وہ کسی بھی وقت واپس آ سکتے ہیں۔ لیکن خوشامد کی سیاست کی وجہ سے کانگریس نے کبھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔  آج پی ایم مودی نے اسے پورا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

1 hour ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago