قومی

Amit Shah inaugurates Jairaj Centre in Pune: وزیر داخلہ امت شاہ نے پونے میں جے راج اسپورٹس اینڈ کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا، ملک کے لیے گجراتی سماج کی خدمات کو سراہا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز پونے میں شری پونا گجراتی بندھو سماج کی جانب سے تعمیر کیے گئے جے راج اسپورٹس اینڈ کنونشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے اس جدید اور خوبصورت عمارت کی تعمیر پر سماج کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عمارت ملک میں گجراتی برادری کی نمائندگی کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ ’’میں اپنی ابتدائی زندگی میں کچھ عرصے کے لیے پونے میں رہا۔ جب مجھے دعوت نامہ ملا تو میں تجسس میں تھا، لیکن جب میں نے دعوت نامے کے ساتھ مکمل کیٹلاگ دیکھا تو سب کچھ واضح ہو گیا۔‘‘

انھوں نے اس سینٹر کو ’’ملک بھر میں گجراتی سماج کی نمائندہ سب سے خوبصورت عمارت‘‘ قرار دیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’یہ شری پونا گجراتی بندھو سماج ہے، جو ملک میں گجراتی سماج کی نمائندگی کرنے والی سب سے خوبصورت عمارت ہے۔ جب میں گجرات حکومت میں وزیر تھا تو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ اور آج کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گجراتی برادری کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے گجراتی سماج کی کاروباری سوچ سے مزین اس جدید عمارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’میرے ذہن میں ایک تصور تھا کہ پونے کا گجراتی بندھو سماج کیسا ہو گا۔ لیکن جب میں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ یہ صرف ایک عوامی ادارہ نہیں، بلکہ کاروباری نظریے سے تعمیر کردہ مکمل طور پر جدید عمارت ہے، جو نہ صرف ہماری خدمت کرتی ہے بلکہ مختلف اقسام کے کاروباری اداروں کو بھی سہولت دیتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ عمارت اُس سماج کی بدلتی ہوئی حقیقتوں کی عکاسی کرتی ہے جس کی یہ نمائندہ ہے۔‘‘

13 برسوں کی لگن سے کھڑی ہوئی ہے یہ عمارت: امت شاہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’2012 سے 2025 تک، 13 برسوں کے دوران، سماج کے اراکین نے اپنی استطاعت کے مطابق عطیات، وقت یا محنت کی صورت میں خدمات دیں۔ ہر چیز بغیر تنازع کے اور درست رہنمائی میں ہوئی، تب جا کر اتنی خوبصورت عمارت وجود میں آئی۔‘‘ دریں اثنا پونے کی تاریخی اور علمی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’یہ شہر پُنیہ ناگری، پورے ملک میں علم، قوم پرستی، سماجی شعور اور آزادی کی علامت رہا ہے۔ جب ملک نے مغلوں کے خلاف جدوجہد کی، تو یہی سرزمین تھی جہاں سے چھترپتی شیواجی مہاراج نے ہند سوراج کی بنیاد رکھی۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’برطانوی راج کے دوران، یہی جگہ تھی جہاں لوکمانیہ تلک نے پُرجوش انداز میں کہا تھا ’سوراج ہمارا جنم سدھ ادھیکار ہے‘۔ یہی نعرہ ملک بھر میں آزادی کی تحریک کا منتر بن گیا۔ یہ مقدس شہر ہمارے ویدوں، اُپنشدوں، ادب و فنون کا جنم استھان ہے اور بھکتی تحریک کے کئی سنت یہیں سے نکلے۔‘‘

گجراتی ثقافت کی اہمیت پر ڈالی روشنی

گجراتی ثقافت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’جہاں کہیں بھی کوئی گجراتی ہوتا ہے، وہاں گجراتی ثقافت ضرور ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’شری پونا گجراتی بندھو سماج 1913 سے مہاراشٹرا اور پونے کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ یہ ادارہ خطے کی ترقی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھا ہے۔‘‘

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’’ناگالینڈ میں ایک صحافی نے مجھ سے پوچھا کہ ’کیا آپ کو اب بھی گجراتی ثقافت یاد ہے؟‘ میں نے کہا کہ ’جہاں گجراتی ہوتا ہے، وہاں گجراتی ثقافت بھی ہوتی ہے۔ کیوں کہ گجراتی دودھ میں شکر کی مانند ہوتے ہیں، وہ ہر جگہ گھل مل جاتے ہیں اور اس مقام کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ گجراتی صرف اپنا نہیں، پورے علاقے کا بھلا چاہتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر مہاراشٹر پہنچے ہیں۔ اس دوران کئی اعلیٰ سطحی اجلاس، عوامی خطابات اور تنظیمی جائزہ میٹنگز متوقع ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Pakistan-Afghanistan Clash: پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، سوئے ہوئے لوگوں پر جنگی طیاروں نے برسائے بم

فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…

18 minutes ago

Mamata Banerjee To Rahul Gandhi: ممتا بنرجی کے رابطے میں راہل گاندھی، انڈیا اتحاد پر کلیان بنرجی کا بڑا دعویٰ

ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…

2 hours ago

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

3 hours ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

11 hours ago