ورون دھون نے ’بارڈر 2‘ کے سیٹ سے شیئر کیں تصاویر
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان دنوں ’بارڈر 2‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھی اداکار دلجیت دوسانجھ پر سے عارضی پابندی ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے ایک جھلک شیئر کی۔
ورون دھون نے جمعہ کے روز فلم ’بارڈر 2‘ کی شوٹنگ کے دوران کچھ تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیں۔ حالانکہ، اس میں کسی اداکار کا چہرہ نظر نہیں آتا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک سنیل شیٹی کے بیٹے اور اداکار آہان شیٹی کی ہے۔ اس میں وہ فوج کی وردی میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں صرف ان کا ہاتھ نظر آ رہا ہے۔ ہاتھ اور وردی دونوں مٹی سے آلودہ ہیں۔
ساتھ ہی دوسری تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں وردی اور ہاتھ دونوں مٹی سے سنے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ورون نے ایک مختصر کیپشن لکھا – ’بارڈر 2‘۔
ورون دھون کی پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (FWICE) نے دلجیت دوسانجھ پر عائد پابندی کو عارضی طور پر ہٹا دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ’سردار جی 3‘ میں پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تنازع کے بعد دلجیت دوسانجھ پر فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اب انہیں صرف فلم ’بارڈر 2‘ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، دیگر فلموں میں کام کرنے پر تاحال پابندی ہے۔
FWICE کے صدر بی این تیواری نے کہا کہ ’بارڈر 2‘ کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے خود فیڈریشن سے اپیل کی ہے کہ وہ دلجیت کو اس فلم کی شوٹنگ کی اجازت دیں۔ ان کی اپیل کے بعد ہی اس فلم پر سے پابندی عارضی طور پر ہٹا دی گئی۔
’سردار جی 3‘ میں ہانیہ نے کیا کام
خیال رہے کہ دلجیت کی فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کام کیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس فلم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ احتجاج کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکی تاہم پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں ریلیز کی جاچکی ہے۔
فلم ’بارڈر‘ کا سیکوئل ہے ’بارڈر 2‘
’بارڈر 2‘ جے پی دتہ کی 1997 کی بلاک بسٹر فلم ’بارڈر‘ کا سیکوئل ہے جو کہ 1971 کی ہندوستان-پاکستان جنگ پر مبنی فلم تھی۔ اس میں سنی، سنیل شیٹی، جیکی شراف اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم 23 جنوری 2026 کو ہوگی ریلیز
’بارڈر 2‘ میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایات انوراگ سنگھ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں اکشے کمار اسٹارر ’کیسری‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ 6E6115 میں ایک مسافر کے پاور بینک سے…
کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…
نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…
ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…
پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…
امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…