قومی

Amit Shah holds roadshow: آسام انتخابات سے قبل گوہاٹی میں وزیرداخلہ امت شاہ کا بڑا روڈ شو، بی جے پی کی انتخابی مہم میں آئی تیزی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اسمبلی انتخابات سے قبل گواہاٹی میں ایک بڑا روڈ شو کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ گواہاٹی میں ہونے والے اس روڈ شو کے دوران حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں کے کنارے جمع رہی تاکہ اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھ سکے۔ امت شاہ نے بھی ہجوم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے عوامی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا۔ یہ روڈ شو ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق آسام کی تمام 126 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔

تیسری بار بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے

گوہاٹی میں روڈ شو کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا: ’’ہم آسام میں تیسری بار زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ عوام بی جے پی اور این ڈی اے حکومت کو دوبارہ لانا چاہتے ہیں، اور ہم 90 سے زیادہ نشستوں کے ساتھ حکومت قائم کریں گے۔‘‘

بی جے پی کی مسلسل تیسری جیت کا ہدف

آسام میں بی جے پی حکومت، جس کی قیادت وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کر رہے ہیں، مسلسل تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہمنتا بسوا سرما اپنے روایتی حلقہ جالوکباری سے انتخاب لڑیں گے، جہاں ان کی مضبوط سیاسی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس ریاست میں بی جے پی کو شکست دے کر اقتدار میں واپسی کے لیے کوشاں ہے، جس کے باعث مقابلہ سخت ہونے کا امکان ہے۔

بنگال میں بھی سیاسی گرما گرمی

اس سے قبل امت شاہ نے کولکاتا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتابنرجی پر ’’وکٹم کارڈ‘‘ کی سیاست کا الزام عائد کیا اور ٹی ایم سی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ آسام اور بنگال دونوں کے انتخابی نتائج 4 مئی کو ایک ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

45 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

1 hour ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

2 hours ago