مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے فلاحی منصوبوں کی فراہمی میں ہونے والی بدعنوانی اور رقوم کے ضیاع (لیکیج) کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مرکز کی جانب سے بھیجا گیا ہر ایک روپیہ براہِ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں پہنچتا ہے۔ گاندھی نگر میں امت شاہ نے ’پی ایم فیملی کیئر ٹریکر‘ پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک کے ایک وزیر اعظم نے اعتراف کیا تھا کہ اگر دہلی سے ایک روپیہ بھیجا جاتا تھا تو غریبوں تک صرف 15 پیسے پہنچتے تھے، جبکہ باقی 85 پیسے درمیان میں ہی غائب ہو جاتے تھے۔
ڈی بی ٹی نے نظامِ ترسیل بدل دیا
امت شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے آغاز نے سرکاری امداد کی فراہمی کے نظام کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’آج میں مرکزی وزیر داخلہ اور ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی ایک روپیہ بھیجتے ہیں تو پورا ایک روپیہ براہِ راست غریب کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوتا ہے۔‘‘
بغیر کسی دلال کے براہِ راست بینک کھاتوں میں رقم
امت شاہ کے مطابق، ڈی بی ٹی کے نظام نے کسی بھی بچھولیے کے بغیر سرکاری فوائد براہِ راست بینک کھاتوں میں منتقل کرکے غریبوں کے لیے فلاحی خدمات کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدلنے سے پہلے جب وہ مشرقی اتر پردیش (پوروانچل) کے مختلف علاقوں میں گئے تو انہوں نے وہاں غربت کی انتہائی سنگین صورتحال دیکھی۔انہوں نے کہا، ’’ایسا نہیں ہے کہ گجرات میں غربت نہیں ہے، لیکن جب میں اتر پردیش کے پوروانچل علاقے میں گیا تو مجھے احساس ہوا کہ شدید غربت کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔‘‘
بنیادی سہولتوں سے محروم تھے لوگ
امت شاہ نے بتایا کہ اس وقت کئی خاندانوں کے پاس نہ رہنے کے لیے گھر تھے، نہ بجلی، نہ بیت الخلا، نہ نل کے ذریعے پانی کی سہولت اور نہ ہی مناسب طبی علاج کی سہولت دستیاب تھی۔ انہوں نے کہا، ’’لوگوں کے پاس گھر نہیں تھے، اور جب گھر ہی نہ ہو تو بجلی بھی نہیں ہوتی۔ بے شمار گھروں میں بیت الخلا موجود نہیں تھے۔ جہاں جھونپڑیاں تھیں وہاں بھی اندر پانی کی فراہمی نہیں تھی۔ کئی غریب خاندان علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، اور جب ان کے بچے بیمار پڑتے تو ماؤں کے پاس دعا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا تھا۔‘‘
بغیر کسی لیکیج کے مستحقین تک پہنچ رہا فائدہ
امت شاہ نے کہا کہ موجودہ فلاحی نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام سرکاری فوائد بغیر کسی لیکیج کے براہِ راست مستحقین تک پہنچیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو لانچ کیا گیا ‘پی ایم فیملی کیئر ٹریکر’ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو ماؤں اور بچوں کے لیے صحت، غذائیت، تعلیم اور سماجی بہبود سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کی نگرانی اور مؤثر فراہمی کے لیے متعدد ویلفیئر ڈیٹا بیسز کو آپس میں مربوط کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…