مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے آج (17 نومبر 2024) ہونے والی اپنی عوامی جلسوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ حالانکہ امت شاہ ناگپور پہنچ چکے تھے، اس کے باوجود انہوں نے اپنی انتخابی مہم کو آج منسوخ کردیا ہے۔ آج وہ گڈچرولی، وردھا اور ناگپور اضلاع کے کٹول اور ساونیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ کا پروگرام منی پور کے واقعہ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے امت شاہ آج کی چار میٹنگوں کے لیے ہی ناگپور پہنچے تھے۔ وہ ناگپور کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ وہ آج تقریباً 11 بجے گڈچرولی کے لیے جلسہ عام کے لیے روانہ ہونے والے تھے، لیکن اچانک یہ معلوم ہوا کہ ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
منی پور تشدد کی وجہ سے دہلی واپس
ذرائع کی مانیں تو منی پور واقعہ کی وجہ سے امت شاہ نے اچانک اپنے تمام سیاسی پروگرام منسوخ کر دیے اور دہلی واپس آگئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں اسمرتی ایرانی اور شیوراج سنگھ چوہان کی ایک ہی جگہ اور ایک ہی وقت میں ریلی ہوگی اور یہ دونوں لیڈر عوام سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ کی چار میٹنگوں میں سے 2 اسمرتی ایرانی اور 2 میٹنگ شیوراج سنگھ چوہان کریں گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے شیڈول کے مطابق اتوار کو امت شاہ کا پہلا جلسہ گڑچرولی اسمبلی علاقے میں صبح 11 بجے سے ہونا تھا۔ وہ یہاں چھترپتی شیواجی کالج گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کرنے جارہے تھے۔ اس کے بعد امت شاہ کو 12:45 بجے وردھا اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ وردھا کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کو کٹول اسمبلی حلقہ جانا تھا اور وہاں تقریباً 2:15 بجے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ اس کے بعد کارکنوں کے ساتھ میٹنگ بھی ہونی تھی۔
آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابی نتائج 23 نومبر کو آئیں گے۔ مہاراشٹر کے انتخابات اس لیے بھی خاص ہیں کیونکہ یہ سیاسی اہمیت کی حامل ملک کی دوسری بڑی ریاست ہے اور یہاں کئی پارٹیاں میدان میں ہیں۔ اس وقت مہاراشٹر میں بی جے پی، شیو سینا اور این سی پی اتحاد مہایوتی اقتدار میں ہے۔ مہایوتی اتحاد کا براہ راست مقابلہ مہاوکاس اگھاڑی سے ہے، جو کانگریس، شیوسینا، یو بی ٹی گروپ اور این سی پی شرد پوار کے گروپ کا اتحاد ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آسام کے گوہاٹی کے پان بازار پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک…
جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف…
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے…
دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…
واضح رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہو پائی ہے،حالانکہ مقامی…
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…