نئی دہلی : مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ جمعہ کی دیر رات اپنے دو روزہ مغربی بنگال دورے پر کولکاتا پہنچ گئے۔ رات تقریباً 12:30 بجے وہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں اور قیادت میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر شمک بھٹاچاریہ، مرکزی وزیر سکانت مجمدار، قائدِ حزبِ اختلاف شوبھندو ادھیکاری، مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت نشیتھ پرمانک سمیت کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ پارٹی لیڈروں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے امت شاہ کا خیرمقدم کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
دو روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ تنظیمی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگراموں پر خصوصی زور دیں گے۔ اس مرتبہ ان کا فوکس اندرونی تنظیمی سرگرمیوں کے مقابلے میں عوامی اجتماعات اور پارٹی کارکنوں سے براہ راست گفتگو پر زیادہ رہے گا، تاکہ انتخابی ماحول کو مزید گرم کیا جا سکے اور کارکنوں میں نیا جوش پیدا ہو۔بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق، کولکاتا پہنچنے کے بعد امت شاہ آج ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کے ساتھ ایک اہم اجلاس کریں گے، جس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی حکمتِ عملی اور زمینی سطح پر پارٹی کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔
اپنے دورے کے دوران امت شاہ دو بڑے عوامی جلسوں اور پارٹی کارکن کنونشنز سے خطاب کریں گے۔ پہلی ریلی شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرک پور علاقے میں منعقد کی جائے گی، جب کہ دوسری ریلی شمالی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے سلی گڑی میں ہوگی۔ سلی گڑی کے پروگرام کے بعد وہ بگڈوگرا ہوائی اڈے سے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بیرک پور کے جلسے میں بنگاؤں، باراسات، بشیرہاٹ اور بیرک پور لوک سبھا حلقوں کے کارکن شریک ہوں گے، جب کہ سلی گڑی کے پروگرام میں سلی گڑی، دارجلنگ، جلپائی گڑی، علی پور دوار اور کوچ بہار کے تنظیمی اضلاع سے بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ایک ہی مہینے میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے نو منتخب قومی صدر نتن نوین اور اب مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کا مغربی بنگال کا دورہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات کو لے کر پوری طرح متحرک اور سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں بھی امت شاہ کولکاتا آئے تھے، جہاں انہوں نے ایک اہم تنظیمی اجلاس کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا اور وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔ ایک ماہ کے اندر ان کا دوسرا دورہ سیاسی اعتبار سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…