قومی

Sunetra Pawar Oath Ceremony: مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ بنیں گی سنیترا پوار، آج شام 5 بجے ہوگی حلف برداری

نئی دہلی: سنیترا پوار کی حلف برداری کی تقریب آج شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔ لوک بھون، راج بھون دفتر کی جانب سے جاری سرکاری اطلاع کے مطابق گورنر آچاریہ دیوورت شام چار بجے دہرادون سے ممبئی واپس پہنچیں گے اور اس کے بعد شام پانچ بجے حلف برداری کی رسمی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ دوپہر دو بجے پارٹی کی میٹنگ میں سنیترہ پوار کو قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد وہ حلف لیں گی۔اطلاعات کے مطابق سنیترا پوار آج ہی اپنے راجیہ سبھا رکنیت سے استعفیٰ دیں گی، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین کو ارسال کیا جائے گا۔ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد انہیں نائب وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب صرف دس منٹ پر مشتمل ہوگی اور فی الحال صرف سرکاری ایجنسیوں کو ہی راج بھون میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اندرونی حالات اور قیادت سے متعلق بحثیں زوروں پر ہیں۔

راج بھون میں حلف برداری تقریب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحال صرف ایجنسیوں کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنیترا پوار جلد ہی اپنے راجیہ سبھا رکنیت سے استعفیٰ دینے والی ہیں۔ یہ استعفیٰ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو ارسال کیا جائے گا۔ راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑنے کے بعد انہیں آج ہی دوپہر قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حلف برداری کی یہ تقریب محض دس منٹ پر مشتمل ہوگی۔

دوسری جانب اجیت پوار کی وفات کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دونوں دھڑوں کے ممکنہ انضمام کو لے کر اندرونی سطح پر شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اجیت پوار گروپ کے کئی ایم ایل اے اور وزرا شرد پوار کی پارٹی کے ساتھ انضمام کے حق میں نہیں ہیں، حالانکہ دونوں فریقین کے درمیان اس موضوع پر بات چیت جاری رہنے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجیت پوار خیمے کے رہنماؤں میں خاص طور پر سپریا سُلے کو لے کر ناراضگی پائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر عدم اتفاق مزید بڑھ گیا ہے۔ اسی پس منظر میں اجیت پوار گروپ کے اندر ایک بڑا طبقہ یہ چاہتا ہے کہ پارٹی کے انضمام سے متعلق تمام قیاس آرائیوں اور بحثوں پر مکمل طور پر روک لگا دی جائے، تاکہ تنظیمی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago