قومی

Amarnath Yatra 2026: امرناتھ یاترا میں نیم فوجی دستوں کی سب سے بڑی تعیناتی، تیرتھ یاترا کی شاہراہ پر موجود رہیں گی سی آرپی ایف کی 670 کمپنیاں

نئی دہلی: امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے تحت، مرکزی وزارت داخلہ نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسزکی 670 کمپنیوں کی تعیناتی کومنظوری دے دی ہے۔ یہ اس سال تیرتھ یاترا کے لئے نیم فوجی  دستوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی مانی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان اضافی فورسیزکی تعیناتی جموں وکشمیرانتظامیہ کی آپسی ہم آہنگی سے کی جائے گی۔ یہ تعیناتی 25 جون سے پہلے پوری کرلی جائے گی، تاکہ بال ٹال اورپہلگام، دونوں شاہراہوں پرپورے راستے کی سیکورٹی کویقینی بنایا جاسکے۔

اس تعیناتی میں بالتال اورننوان کے بیس کیمپ، جموں میں یاتری نواس، جموں سری نگرقومی شاہراہ، پٹھان کوٹ-جموں ہائی وے اوردیگراہم علاقے شامل ہیں، جنہیں یاتری اکثراستعمال کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کومضبوط بنانے کے لئے روڈ اوپننگ پارٹیز(آراوپیز) کی تعیناتی پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔

تیرتھ یاتریوں کی تعداد میں اضافہ

وہیں، جموں-سری نگرریلوے کاریڈورکے ساتھ ساتھ ہائی وے پربھی ’ایریا ڈومینیشن پٹرول‘ اورباقاعدہ نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ قدم ان تیرتھ یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے، جواس باروندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں سفرکرسکتے ہیں۔ سی اے پی ایف اہلکاروں کو یاترا کے پورے راستے پرتعینات کیا جائے گا، جس کی شروعات جموں وکشمیر کے گیٹ وے سے لکھن پورسے ہوکرامرناتھ گفا مندرتک ہوگی۔ ہندوستانی فوج بھی تیرتھ یاترا شاہراہوں اور’پوترگفا مندر‘ کے آس پاس کی اسٹریٹجک بلندیوں کومحفوظ کرکے ایک اہم کردار نبھائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

19 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

31 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

59 minutes ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

2 hours ago