قومی

Omar Abdullah on Amarnath Yatra 2025: پہلگام حملے کے بعد بھی ہم امرناتھ یاترا کے لئے تیار، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا بڑا دعویٰ

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بدھ کو ایک میٹنگ میں کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا، پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہمارے لئے خاص چیلنجزپیش کرے گی، لیکن ہم ان چیلنجزسے لڑنے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے بھروسہ جتایا کہ لا اینڈ آرڈرکے لئے سبھی ضروری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ تیرتھ یاترا بہترطریقے سے پوری ہوسکے۔

گلمرگ میں ایک ہائی لیول میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مختلف محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کیپکس کاموں، ایمرجنسی کے لئے تیاریوں، سیاحوں کی سیکورٹی، گیم اور ایڈوینچرٹورازم، موبائل کنیکٹیوٹی، صحت اوردیہی ترقیات جیسے شعبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں انہوں نے آئندہ مذہبی پروگراموں، جیسے میلا کھیر بھوانی، عیدالاضحیٰ، محرم اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں پربھی زور دیا۔

امرناتھ یاترا اس سال بہت پُرچیلنجز: عمرعبداللہ

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا لا اینڈ آرڈر کے لحاظ سے خصوصی طور پر پُرچیلنجزہوگی۔ تاہم مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ آپ کی کوششوں اورلگن کے ساتھ ہم سبھی ضروری انتظامات کرلیں گے۔ انہوں نے ایک اردوکے شعرکا ذکرکرتے ہوئے کہا: ’’دل نا امید تونہیں، ناکام ہی توہے۔ لمبی ہے غم کی شام، مگرشام ہی تو ہے۔‘‘ اس شعرکے ذریعہ انہوں نے مشکل وقت میں بھی امید بنائے رکھنے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چاردہائیوں میں جموں وکشمیر نے کئی مشکل دوردیکھے ہیں، لیکن ہربار وہاں کے لوگ مضبوطی سے ابھرے ہیں۔ انہوں نے 22 اپریل کو ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو حال کے سالوں کے سب سے مشکل حادثات میں سے ایک بتایا، لیکن زور دیا کہ اس میں ہمیں ہارنہیں ماننی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: آئی پی ایکسٹینشن دسہرہ تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں وزیر اعظم مودی، صرف پاس رکھنے والوں کو ملے گی انٹری

نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…

17 minutes ago