PM Modi Bengal visit: وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو مغربی بنگال دورے پر پہنچے۔ انہوں نے علی پور دوار میں کروڑوں روپئے کی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی نے سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ ملک کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس میں بنگال کی شراکت بھی ضروری ہے۔ علی پور دوار میں گیس پروجیکٹ کی وجہ سے 2.5 لاکھ سے زیادہ گھروں کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم مودی نے کہا، ”آج جب ہندوستان ‘ترقی یافتہ ملک‘ کی طرف بڑھ رہا ہے تو بنگال کی حصہ داری بھی لازمی اور متوقع ہے۔ اسی ارادے کے ساتھ مرکزی حکومت یہاں مسلسل انفراسٹرکچر، انوویشن اور انوسٹمنٹ کو نئی رفتار دے رہی ہے۔ بنگال کی ترقی ہندوستان کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ آج کا دن اسی بنیاد میں ایک اور مضبوط اینٹ جوڑنے کا دن ہے۔ کچھ دیر پہلے ہم نے اس منچ سے علی پور اور کوچ بہار میں سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے پاکستان کو دی وارننگ
وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا، ”ہندوستان میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تو دشمن کو اس کی بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ پاکستان سمجھ لے، تین بار گھرمیں گھس کرمارا ہے۔ ہم طاقت کو پوجتے ہیں۔ ہم نے دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کیا، جن کا پاکستان نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ پاکستان نے صرف دہشت گردی کوپناہ دی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو-
چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210…
سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے…
شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…
فلائی دبئی کی پرواز میں بڑے فضائی حادثے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کرنے…
جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید…