قومی

Delhi Air Quality Index: دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ،اے کیوآئی382 کے پار، دہلی میں موسم کی سرد ترین صبح ریکارڈ

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گہری دھند کی چادر چھائی رہی اور فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) ہفتہ کی صبح 384 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ‘شدید’ زمرے میں آتا ہے۔۔ دوسری جانب اس سال دسمبر کی سب سے سرد صبح بھی یہی رہی، جب کم سے کم درجہ حرارت گر کر 5.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔دہلی کے لوگوں کو سردیوں کے دوران خاص طور پر اکتوبر سے جنوری تک انتہائی زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت دہلی دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ایئر کوالٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند دنوں تک شہر کی ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہنے کی توقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سانس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

39 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشن ‘بہت خراب’ سطح پر

سی پی سی بی کے ’سمیر‘ ایپ کے مطابق شام چھ بجے تک 39 میں سے 31 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن ’بہت خراب‘ کیٹگری میں پہنچ گئے۔ آر کے پورم میں AQI 370 ریکارڈ ہوا، جو دن کے سب سے بلند اعداد میں شامل تھا۔

سی پی سی بی کے معیار

سی پی سی بی کے مطابق:

  • 0 تا 50 — اچھا
  • 51 تا 100 — اطمینان بخش
  • 101 تا 200 — درمیانہ
  • 201 تا 300 — خراب
  • 301 تا 400 — بہت خراب
  • 401 تا 500 — شدید

5 دسمبر: موسم کا سب سے سرد دن

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.5 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے اور اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ اس سے قبل دسمبر کی سب سے سرد صبح 12 دسمبر 2024 کو ریکارڈ ہوئی تھی، جب درجہ حرارت 4.5 ڈگری تک پہنچا تھا۔

آج ہلکے کہرے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام نمی کا تناسب 68 فیصد رہا، جبکہ صبح کے وقت یہ 100 فیصد تک پہنچ گیا۔ ہفتہ کے روز بھی ہلکے کہرے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 8 سے 23 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

39 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

51 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago