نئی دہلی: ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے ایک اہم اوربڑی کامیابی اس وقت ملی جب اس کی عرضی پرسماعت کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے ضلع غازی آباد کے علاقے کھوڑا میں واقع ایک مدرسہ پر انتظامیہ کے ذریعہ لگی سیل فوراً ہٹانے کی ہدایت جاری کردی۔ واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ غازی آباد نے جون 2026 میں مدرسہ کومبینہ طورپررجسٹریشن نہ ہونے کے الزام میں سیل کردیا تھا۔ اے پی سی آرکا موقف تھا کہ مدرسہ قانونی طورپرقائم کیا گیا ہے اوراسے سیل کرنے کی کارروائی من مانی، غیرقانونی اورآئین اورقانون کے منافی ہے۔ اسی بنیاد پراے پی سی آرنے مدرسہ کوقانونی معاونت فراہم کرتے ہوئے معززالہ آباد ہائی کورٹ میں اس کارروائی کے خلاف عرضی دائرکی۔
عدالت نے فوری طورپرمدرسہ سے سیل ہٹانے کا دیا حکم
اے پی سی آرکی جانب سے ایڈووکیٹ خالد نے عدالت میں مؤثراندازمیں مقدمے کی پیروی کی، جس کے نتیجے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسہ سے سیل کو فوری طورپرہٹانے کا حکم صادرکردیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے نے ایک بارپھراس بنیادی آئینی اصول کی توثیق کی ہے کہ ہرشہری اورادارے کو قانونی کارروائی (Due Process)، انصاف اورقانون کی حکمرانی کے مطابق تحفظ حاصل ہے۔ کسی بھی انتظامی ادارے کویہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ قانون کے دائرے سے باہر یا من مانے اندازمیں کسی تعلیمی یا سماجی ادارے کے خلاف کارروائی کرے۔
اے پی سی آر نے کیا عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
اے پی سی آر الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اورامید ظاہرکرتی ہے کہ عدلیہ آئندہ بھی مشکل حالات میں انصاف کے متلاشی افراد اوراداروں کے لیے مؤثر قانونی سہارا فراہم کرتی رہے گی۔ اے پی سی آر کے قومی سکریٹری ندیم خان نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ غیر قانونی، من مانے یا امتیازی نوعیت کی سرکاری کارروائیوں سے متاثرہ افراد اوراداروں کو قانونی امداد فراہم کرنے اورآئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…