قومی

Abdullah Azam Birth Certificate Case: برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے کہا- ’فیئر ٹرائل بنیادی حق‘

Abdullah Azam Two Birth Certificate: سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اورسابق وزیر محمد اعظم خان، ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اوربیٹےعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ نے فوری راحت دی ہے۔ یہ معاملہ ان کے بیٹےعبداللہ اعظم کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق ہے۔ ہائی کورٹ نے جعلی تاریخ پیدائش کیس میں جاری فوجداری معاملے میں اعظم خان فیملی کوجزوی راحت دی ہے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ کوبلانے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ منصفانہ ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے۔ اس سے انکار کرنا ملزم اورمتاثرہ دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ حالانکہ عدالت نے اعظم خان کے کئی مطالبات ماننے سے انکارکردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ خصوصی عدالت درخواست گزارکی درخواست کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پرکرے۔ اعظم خان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس راجبیرسنگھ کی سنگل بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔
اعظم خان نے داخل کی تھی درخواست
دراصل سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کی جانب سے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں دفاعی پارٹی پرالزام لگایا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ ایم پی/ایم ایل اے رام پورمیں عبداللہ اعظم کی جعلی تاریخ پیدائش کے سلسلے میں جاری کیس میں مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ کہا گیا کہ خصوصی عدالت میں چل رہے مقدمے میں دفاع کو مناسب موقع نہیں دیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اس مقدمے کی سماعت منصفانہ طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ درخواست گزارکی جانب سے ٹرائل کورٹ کے سامنے متعدد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، لیکن ان سب کو مسترد کر دیا گیا ہے اور دفاع کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔

عدالت نے دی اعظم فیملی کوجزوی راحت

وہیں سرکاری وکیل نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ مجسٹریٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ جس دستاویز کو ٹرائل کے لئے صحیح سمجھے، اسے رکھنے کی اجازت دے یا نہیں۔ عدالت نے دونوں فریق کو سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ بچاؤ فریق کو ثبوت رکھنے کا اختیار ہے، اسے یہ موقع دیا جانا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

20 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

2 hours ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago