قومی

Amit Shah’s Speech in Lok Sabha: ’’پہلگام میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن مہادیو میں مارے گئے…‘‘، وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کیا انکشاف

نئی دہلی: ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن مہادیو میں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ’آپریشن مہادیو‘ نے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔ شاہ نے ایوان میں بتایا کہ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ’آپریشن مہادیو‘ کے ذریعے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں سلیمان عرف فیضل، افغان اور جبران شامل ہیں۔

امت شاہ نے کہا، ’’تینوں دہشت گرد- سلیمان، افغان اور جبران – کل کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ جو لوگ ان تک کھانا پہنچاتے تھے انہیں پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ جب ان دہشت گردوں کی لاشیں سری نگر لائی گئیں تو ہماری ایجنسیوں کے ذریعہ حراست میں رکھے گئے لوگوں نے ان کی شناخت کی۔‘‘

 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’’آپریشن مہادیو میں سلیمان عرف فیضل، افغان اور جبران  یہ تینوں دہشت گرد ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مارے گئے۔‘‘

 

آپریشن سندور پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’’پہلگام میں بے گناہ شہریوں کا وحشیانہ قتل، ان کا مذہب پوچھ کر ان کی فیملی کے سامنے قتل کیا گیا، یہ قتل بڑی بربریت کے ساتھ کیے گئے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔‘‘

امت شاہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد 23 اپریل کو سیکورٹی میٹنگ ہوئی تھی۔ سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گرد ملک چھوڑ کر پاکستان فرار نہ ہو سکیں۔ اس کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے اور دہشت گردوں کو فرار ہونے نہیں دیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 22 مئی کو آئی بی کو اطلاع ملی۔ ڈاچی گام کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ فوج اور آئی بی نے سگنل کیپچر کر کے 22 دہشت گردوں کی اطلاع کی تصدیق کی۔ 22 جولائی کو سینسرز کے ذریعے دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ 4 پیرا آرمی، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے مل کر دہشت گردوں کو گھیرنے کا کام کیا۔ یہ کارروائی پیر کو ہوئی، جس میں پہلگام حملے کے تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

امت شاہ نے لوک سبھا میں بتایا کہ پہلگام حملے کے دوران ملے کارتوس کے خول اور دہشت گردوں کی رائفلوں کے خول کا ملان ہوا ہے۔ دہشت گردوں سے ایک ایم نائن امریکن اور دو اے کے 47 رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں بتایا کہ چنڈی گڑھ ایف ایس ایل رپورٹ میں کارتوس کا ملان ہوا ہے۔ 6 سائنسدانوں نے کراس چیک کیا ہے۔ سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ وہی گولیاں ہیں جو پہلگام میں چلائی گئی تھیں۔

’’دہشت گردوں کا دھرم دیکھ کر دکھی نہ ہوں‘‘

امت شاہ نے کہا، ’’مجھے لگا جب یہ جانکاری حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے لوگ سنیں گے تو خوش جائیں گے، لیکن ان کے (اپوزیشن) کے چہروں پر سیاہی پڑ گئی، دہشت گرد مارے گئے، کیا اس بات سے خوشی نہیں ہے؟ آپ دہشت گردوں کا دھرم دیکھ کر دکھی نہ ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

1 hour ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

2 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

2 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

2 hours ago