قومی

Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد معاملہ میں جو ہو رہا ہے اس سے صدمہ لگا، ہم سپریم کورٹ جائیں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ پرعدالت کے فیصلے سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جمعہ کو راست طورپرعدالت پرسوال اٹھایا۔ بورڈ نے کہا کہ عدالت کا جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے۔ آپس میں دوری پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہے؟ دلیل کی بنیاد پرفیصلہ ہو۔ گیان واپی میں جو ہو رہا ہے، اس سے صدمے میں ہیں۔ چھینی ہوئی زمین پرمسجد نہیں بن سکتی ہے۔ لوگوں کا بھروسہ نہیں ٹوٹنا چاہئے۔ اس پراب ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے فریق کی بات بھی سنی جانی چاہئے۔ وارانسی ضلع عدالت نے بدھ کو مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں ہندوؤں کی پوجا کوپھرسے شروع کرنے کی اجازت دے دی، یہ روایت تین دہائی پہلے بند کردی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ بدھ کے روز30 جنوری کوگیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ضلع عدالت کے حکم کو چیلنج دیتے ہوئے فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن عدالت عظمیٰ نے کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کے لئے کہا، جواس نے بعد میں کیا۔ یکم فروری کو الہ آباد ہائی کورٹ میں مسلم فریق نے عرضی داخل کی تھی، جہاں آج (2 فروری) کو سماعت ہوئی، لیکن ہائی کورٹ نے پوجا کرنے کی اجازت پر روک لگانے سے انکارکردیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے پوجا پر نہیں لگائی روک

وہیں جمعہ کے روزالہ آباد ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہوئی ہے۔ ہائی کورٹ میں سب سے پہلے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے وکیل فرمان نقوی نے اپنا موقف رکھا۔ اس کے بعد ہندو فریق کی طرف سے دلیلیں پیش کی گئیں۔ وہیں اب معاملے میں آئندہ سماعت 6 فروری کوہوگی۔ تب تک پوجا پرعدالت نے روک نہیں لگائی ہے۔ حالانکہ مناسب سیکورٹی مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی بینچ نے گیان واپی معاملے میں جمعہ کو ہائی کورٹ میں سماعت کی۔ مسلم فریق نے سماعت کے دوران پوجا کی اجازت کا مطالبہ لے کرایڈیشینل ریلیف مانگی تھی۔ مسلم فریق نے کہا کہ عدالت نے مسجد کمیٹی کے اعتراض کونظرانداز کرکے اجازت دے دی۔ سماعت کر رہے جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے مسجد کمیٹی کے وکیل سے پوچھا کہ آپ نے ڈی ایم کو ریسیورمقررکئے جانے کے 17 جنوری کے حکم کو چیلنج کیوں نہیں دیا؟

یہ بھی پڑھیں:  Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار، 6 فروری کو ہوگی آئندہ سماعت

وارانسی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات

وہیں دوسری جانب، کورٹ کے حکم کے مطابق، وارانسی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گیان واپی مسجد میں نمازیوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی ہے۔ اب کسی کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا رہے۔ 300 میٹر پہلے ہی بیریکیڈنگ لگا دی گئی ہے۔ لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ وہیں مختاراحمد انصاری نے کہا کہ ایودھیا کے بابری مسجد کے طرز پرگیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں مورتیاں رکھی گئی ہیں۔ مسلم معاشرے میں اس سے متعلق ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس حکم کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بندی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

17 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

1 hour ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

2 hours ago