علاقائی

AAP protest in Delhi : چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں بے ضابطگی معاملہ پر عام آدمی پارٹی کا احتجا ج، اروند کیجریوال کا بی جے پی پر بڑا الزام

چندی گڑھ کے میئر کے انتخاب میں  بے ضابطگی  کے خلاف عام آدمی پارٹی  نے آج دہلی میں احتجاج کیا۔ اس کے بعد ہزاروں کارکن منٹو روڈ پر پارٹی کے مرکزی دفتر پہنچ گئے۔ اس کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال اورپنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی کال پر کارکنوں نے اسی سڑک پر واقع بی جے پی کے مرکزی دفتر کی طرف مارچ کیا۔ جس پر دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

یہاں بی جے پی نے بھی عام آدمی پارٹی کی سرگرمیوں  کے خلاف احتجاج کیا۔ بی جے پی کارکنوں نے صدر وریندر سچدیوا کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ اس پر پولیس نے انہیں میتو روڈ پر رکاوٹیں لگا کر روک دیا۔

اس سے قبل دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ چندی گڑھ کے میئر انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کے انتخابات میں ووٹ چوری کیے  گئے ہیں۔ بی جے پی کے پاپوں کا گھڑا اب بھر گیا ہے۔ بی جے پی کی ہنگامہ آرائی کیمرے میں قید ہوگئی۔ کیجریوال نے کہا کہ ہم ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام کی آواز کو جتنا روکنے کی کوشش کریں گے آواز اتنی ہی اونچی ہوتی جائے گی۔ تاہم کیجریوال نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کریں گے۔ پولیس نے ہمیں روکا تو ہم رک جائیں گے، ہم تنازعہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

لوگوں کو دہلی آنے سے روکا جا رہا ہے- کیجریوال

اس سے پہلے اروند کیجریوال  نے کہا کہ ہمارے لیڈروں اور کونسلروں کو روکا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دفتر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب تک ہزاروں کارکنوں کو روکا جا چکا ہے۔ وزیر اعلی  نے کہا کہ چندی گڑھ میں میئر الیکشن سے پہلے ووٹ چوری ہوئے تھے۔ اب پرامن طریقے سے احتجاج کرنے آنے والے لوگوں کو دہلی بھر میں روکا جا رہا ہے۔ پوری دہلی میں منتخب ایم ایل اے، کونسلرز اور لیڈروں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی پولس نے صبح سے ہی سڑکوں کو بند کر دیا تھا تاکہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو دین دیال اپادھیائے مارگ روڈ پر جانے سے روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی  کے ہیڈکوارٹر کے قریب بھی پولس نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ اس پر عام آدمی پارٹی کی وزیر آتشی نے کہا کہ پوری دہلی میں بھاری رکاوٹیں ہیں۔ عام آدمی پارٹی لیڈروں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ نیم فوجی دستوں کے سینکڑوں اہلکار دفتر کے باہر موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi Praises Bhagwat Speech: موہن بھاگوت کی وجے دشمی تقریر کی وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، ’پنچ پریورتن‘ کو سماج کے لیے اہم قرار دیا

وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار…

9 minutes ago

HM Amit Shah Punjab visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے سیاسی ہلچل تیز، بی جے پی نے مان حکومت پر اٹھائے سوال

بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے…

46 minutes ago

Delhi High Court: وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ عام کرنے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے کر دیا منسوخ

جسٹس امت مہاجن کی سربراہی والی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 15 اکتوبر…

1 hour ago

Yusuf Pathan: ٹی ایم سی سے بغاوت کے بعد یوسف پٹھان کو گجرات میں بڑا تحفہ، 20 کروڑ روپے کی زمین کا معاملہ حل

بی جے پی کے زیر کنٹرول وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے جون 2024 میں یوسف پٹھان…

2 hours ago