آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل پیش ہونے سے پہلے سخت اعتراض کیا ہے۔
نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلسل اس بل کی مخالفت کررہا ہے۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ اسے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ لایا گیا ہے۔ 5 کروڑ ای-میل مخالفت میں آئے، کسی پربھی حکومت نے غورنہیں کیا۔
مولانا فضل الرحیم مجددی نے بدھ کے روزنئی دہلی واقع پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج وقف بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ یہ بل لایا گیا ہے۔ جے پی سی نے بھی مخالفت درج کرائی۔ مخالفت میں 5 کروڑ ای-میل آئے۔ کسی پربھی غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بل پہلے سے زیادہ قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ اب سی ای او کے عہدے پرمسلمان نہیں ہوگا۔ وقف کا انتظام اب مسلمانوں کے ہاتھوں سے لے کرحکومت کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ہے۔ لا بورڈ نے یہ بھی کہا کہ اگربل پارلیمنٹ میں پاس ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ملک گیرسطح پرپُرامن احتجاج کریں گے۔
پرسنل لا بورڈ کی سیاسی پارٹیوں سے اپیل
اس سے پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے منگل کے روز بی جے پی کی اتحادی پارٹیوں سمیت سبھی سیکولرسیاسی پارٹیوں اور اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ وقف بل کی سخت مخالفت کریں اور کسی بھی حال میں اس کے حق میں ووٹنگ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل نہ صرف بھید بھاؤ اورنا انصافی پر مبنی ہے۔ بلکہ ترمیم کے آرٹیکل 25 ,14 اور 26 کے تحت یہ بنیادی حقوق کی دفعات کے بھی خلاف ہے۔
بی جے پی پرقوانین کو کمزور کرنے کا الزام
مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کہنا ہے کہ اس بل کے ذریعہ بی جے پی کا ہدف قوانین کو کمزور کرنا ہے اور وقف جائیدادوں کو ضبط کرنے اور برباد کرنے کا راستہ تیارکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کے قانون کے موجود ہونے کے باوجود ہرمسجد میں مندروں کی تلاش کا مسئلہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اگریہ ترامیم منظور ہوجاتی ہیں تواس سے وقف املاک پرسرکاری اورغیرسرکاری سطح پرغیرقانونی دعووں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کلکٹراورضلع مجسٹریٹ کے لئے انہیں ضبط کرنا آسان ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…