قومی

AMU Minority Status: ’اے ایم یو معاملے میں مسلمان ہی ذمہ دار…‘ اے ایم یو اقلیتی درجے پر سماعت میں آئی یہ بڑی بات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار پرمنگل اور بدھ کے روزسماعت ہوئی۔ اس دوران اے ایم یو ایکٹ، 1920 کا بھی ذکرکیا گیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک یونیورسٹی کے طورپرتسلیم کیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس بات کی جانچ کرے گا کہ کیا ادارے کا فرقہ وارانہ کردارختم ہوگیا تھا، جب اسے 1920 میں اے ایم یو ایکٹ کے تحت ایک یونیورسٹی کے طورپرتسلیم کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی صدارت والی بینچ نے پوچھا، کیا اے ایم یو ایکٹ 1920 کے تحت اقلیتوں کے ذریعہ ادارے کے طورپراس کی صورتحال کومنسوخ کرنے کا نتیجہ ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ کسی قانون کے تحت بنائے گئے ادارے کو اقلیتی درجہ حاصل کرنے پرپابندی ہے۔ مان لیجئے کہ ایک اقلیتی ٹرسٹ ہے، جوایک یونیورسٹی بناتا ہے۔ اب فاونڈیشن خود اقلیت ہے توکیا یونیورسٹی کے لئے اقلیتی منظوری حاصل کرنے پرپابندی ہے۔ مرکزی حکومت کا موقف رکھتے ہوئے سالسٹرتشارمہتا نے جواب میں کہا، اگرکسی کے اختیارکی خلاف ورزی ہوتی ہے تو یہ خلاف ورزی کرنے والا ہوگا، لیکن میں آپ کو ایک الگ راستے پرلے جا رہا ہوں۔ اس قانون کی جانچ کر رہے ہیں، جو تقریباً 100 سال پہلے شاہی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظورکیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اور کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ آج یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ مدد کے بغیرکوئی بھی ادارہ چاہے وہ اقلیتی ہویا غیراقلیتی، وجود نہیں رکھ سکتا۔ صرف مدد طلب کرنے یا مدد ملنے سے، آپ اپنی اقلیتی حیثیت کا دعویٰ کرنے کا اپنا حق نہیں کھوتے۔ یہ اب بہت اچھی طرح سے طے شدہ ہے۔ دن بھر کی سماعت کے دوران، سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے 1920 کے قانون کے تحت اور آئین کو اپنانے کے موقع پر اے ایم یو کی حیثیت کے بارے میں پوچھا۔ سی جے آئی نے پوچھا، 1920 سے 25 جنوری 1950 کے درمیان کیا ہوا؟ تشارمہتا نے جواب دیا، میرا فوری جواب ہے، 1920 اور آئین کے نفاذ کے درمیان ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 1920 (ایکٹ) جوں کا توں ہے۔ پہلی ترمیم 1951 میں آئی۔

1920 میں ملا یونیورسٹی کا درجہ

واضح رہے کہ سال 1920 کا ایکٹ علی گڑھ میں ایک تدریسی اور رہائشی مسلم یونیورسٹی کو شامل کرنے کی بات کرتا ہے۔ 1951 میں اے ایم یو ایکٹ میں ترمیم کی گئی تاکہ مسلم طلباء کو یونیورسٹی کی طرف سے دی جانے والی لازمی مذہبی تعلیم کوختم کیا جا سکے۔ اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت کے حق میں وکیل ایم آر شمشاد نے دلیل دی۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت اب 30 جنوری کو ہوگی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago