قومی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایلمنائی ایسوسی ایشن، بہار چیپٹر نے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا سر سید احمد خاں کا 208 واں یوم پیدائش

پٹنہ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایلمنائی ایسوسی ایشن، بہار چیپٹر کے زیرِ اہتمام جدید تعلیم کے علمبرداراورعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کی 208 ویں یومِ پیدائش کی تقریب ابھیلکھ بھون، پٹنہ کے سیمینار ہال میں نہایت شانداراورپُروقارانداز میں منائی گئی۔ تقریب کا آغازشاہد کمال کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پرمظفرالدین عبدالی، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، بہارسرکل مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔

سرسید احمد خاں کی تعلیمی وراثت مشعل راہ

اپنے خطاب میں عبدالی نے کہا کہ سر سید احمد خاں کی علمی و تعلیمی وراثت آج بھی تعلیم، سماجی اصلاح اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے فارغ التحصیل طلبہ سر سید کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے تعلیم، اتحاد اور سماجی ترقی کے کاموں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ایلمنائی ایسوسی ایشن بہار چیپٹر کی جانب سے تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے میدانوں میں کی جانے والی قابلِ ستائش کوششوں کی تعریف کی۔

تحسین منور کی زبردست پرفارمنس

تقریب کا نمایاں پہلو فنکار تحسین منور کی زبردست پرفارمنس تھی، جنہوں نے ڈاکٹر سعید عالم کی ہدایت کاری میں سر سید احمد خاں کی زندگی اور پیغام پر مبنی ایک خوبصورت ڈرامہ پیش کیا، جس نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ صدرِ اجلاس ندیم سراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب علیگ برادری کے افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سر سید کی میراث کو آگے بڑھائیں — سب کے لیے تعلیم کے مواقع پیدا کریں، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ایسے تعلیمی ادارے قائم کریں جو سر سید کے روشن خیالات اور ترقی پسند نظریات کو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے آئندہ منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

مہمانان کویادگاری مومینٹو پیش کیے گئے

جنرل سکریٹری مشیرعالم نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن سر سید کے مشن کو سماجی، تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سرگرمیوں میں پٹنہ کے شاستری نگر کے سلم علاقے میں ’سر سید لٹریسی اسکول‘ کا قیام، میڈیکل کیمپس، مینٹورشپ پروگرام، فنڈ ریزنگ برائے ادارہ جاتی ترقی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد شامل ہیں۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں جناب ایس۔ ایم۔ پرویز عالم، ڈائریکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ، کابینہ سکریٹریٹ، حکومتِ بہار، اور پروفیسر محمد سجاد، شعبۂ تاریخ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شامل تھے۔ خصوصی مہمان کے طور پرفیصل عبداللہ، ڈائریکٹر ابھیلکھ بھون، پٹنہ شریک ہوئے۔ تمام مہمانانِ گرامی کو یادگاری مومینٹو پیش کر کے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

”پیغامِ علیگ 2025“ کا رسم اجرا

سرسید لٹریسی اسکول، شاستری نگر، پٹنہ کے بچوں نے “وسودھیوکٹمبکم” کے عنوان سے ایک خوبصورت اسکیٹ پیش کی جسے سامعین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی سالانہ سووینئر”پیغامِ علیگ 2025“ کے رسمِ اجراء کی تقریب بھی انجام پائی، جس کے مدیر ڈاکٹر امجد علی ہیں۔ اسکول کے بچوں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ استقبالیہ کلمات محترمہ کہکشاں پروین نے ادا کیے جبکہ ڈاکٹر ارشد حق نے اظہارِتشکرپیش کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹرفضل امام فاروقی اورثانیہ خان نے مشترکہ طورپرانجام دی۔ تقریب کے منتظمین اورسرپرستوں کوبھی ان کی خدمات کے اعتراف میں مومنٹوپیش کئے گئے۔ تقریب کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ سر سید احمد خاں کے پیغام — ”تعلیم، اصلاح اورروشنی“ — کوسماج کے ہرطبقے تک پہنچایا جائے گا۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago