سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)
سماجوادی پارٹی کے چیف اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ کل تک پارٹی لیڈران مشکلات پیدا کررہے تھے لیکن اب جانچ ایجنسی بھی پریشانی بڑھانے کی تیاری کرچکی ہے۔ اسی ضمن میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی یعنی سی بی آئی نے اکھلیش یادو کو سمن جاری کردیا ہے۔ یہ پورا معاملہ غیر قانونی کان کنی کا ہے جس میں اکھلیش یادوکو بطور گواہ پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔سی آرپی سی 160 کے تحت اکھلیش یادو کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا ہے۔کل یعنی 29 فروری کو دہلی واقع سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں اکھلیش یادو سے پوچھتاچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اکھلیش یادو نے 2012 اور جون 2013 کے درمیان کان کنی کا محکمہ سنبھالا تھا۔غیر قانونی کان کنی کے معاملے اتر پردیش کے سات اضلاع شاملی، کوشامبی، فتح پور، دیوریا، سہارنپور، ہمیر پور اور سدھارتھ نگر سے رپورٹ ہوئے تھے۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سرکاری افسران نے سال 2012 اور 2016 کے درمیان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ غیر قانونی کان کنی کی جگہیں مختص کی تھیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ این جی ٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کان کنی کے حقوق بھی دیے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…