قومی

Akhilesh Yadav On SIR and Form 7: جب ایس آئی آر ہو رہا ہے تو فارم 7 کی کیا ضرورت؟ اکھلیش یادو نے اٹھائے سوال، مسلم ووٹروں کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کی سازش

لکھنؤ: اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ووٹر لسٹ سے متعلق عمل اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) اور فارم 7 کے استعمال پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایک نجی کمپنی کے ساتھ مل کر، الیکشن کمیشن کی مبینہ رضامندی سے، خاص طبقے کے ووٹ کاٹنے کی سازش کر رہی ہے، جس کا مقصد مسلم ووٹروں کو انتخابی عمل سے باہر کرنا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جب اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری ووٹر لسٹ کی ریویژن ہو گئی ہے تو پھر فارم 7 لینے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ووٹر لسٹ پہلے ہی درست کی جا چکی ہے تو ووٹ کاٹنے کے لیے الگ سے فارم 7 کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل شفافیت کے بجائے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے ووٹ بنیں، کسی کا ووٹ نہ چھوٹے اور نہ ہی کسی کا ووٹ ناجائز طور پر کاٹا جائے۔ لیکن انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ایک بڑی نجی کمپنی کو یہ کام سونپ دیا ہے، جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ووٹر لسٹ سے نام حذف کر رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ جن ووٹروں کے نام کاٹے گئے ہیں، ان میں زیادہ تر مسلمانوں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بی ایل اوز کے دستخط کے ذریعے بڑی تعداد میں ووٹ حذف کیے گئے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس عمل کے پیچھے منظم منصوبہ بندی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں ان بی ایل اوز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور سچ کو سامنے آنے دیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سے زبردستی یا دھوکے سے دستخط کروا لیے، حالانکہ وہ افراد عام طور پر انگوٹھا لگاتے ہیں۔ اکھلیش یادو کے مطابق، یہ پورا عمل جمہوریت کو کمزور کرنے اور ووٹرز کے حق رائے دہی کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔

اسی دوران، اکھلیش یادو نے بدھ کے روز ریاستی اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے اسے بی جے پی حکومت کا ”وداعی بجٹ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اعداد و شمار کی بازیگری اور تشہیر کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ حجم میں سب سے بڑا ہے تو اس سے عوام، کسانوں اور نوجوانوں کو کتنا فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ سب سے بڑا سوال ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بجٹ عوامی فلاح کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago