قومی

یوپی میں جیت سے پُرجوش ہے سماجوادی پارٹی، 2027 کے لئے اکھلیش یادو نے دیا 300 پارکا نعرہ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے حوصلے بلند ہیں۔ سیفئی میں پہلے انہوں نے اپنے گھر پرسماجوادی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان سے ملاقات کی۔ پھر گھر کے برابرمیں پارٹی دفتر پہنچ گئے۔ یہاں کئی ضلع یونٹ کے پارٹی کے لیڈران اور کارکنان پہنچے ہوئے تھے۔ ویسے تو انہوں نے صرف مین پوری کے لیڈران کو ہی بلایا تھا۔ مین پوری کی کرہل سیٹ سے وہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ قنوج سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد سے انہوں نے رکن اسمبلی عہدہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکھلیش یادو آج یا کل اسمبلی اسپیکرسے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ بھی دیں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی چلے جائیں گے۔ لوک سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی کی شاندار کارکردگی سے اکھلیش یادو بہت خوش ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے میٹنگ میں آئے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ساتھ ہی کارکنان کواگلا ہدف بھی دے دیا ہے۔ اکھلیش یادونے کہا کہ یہ تو بس شروعات ہے۔ آگے اصلی لڑائی ہے۔

پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کی بہترین کارکردگی

پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے پُرجوش سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان میں جوش بھرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا اگلا ہدف 2027 میں اترپردیش اسمبلی الیکشن میں حکومت بنانے کا رہے گا۔ اس لئے ابھی سے 2027 کی تیاری میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان زوروشور سے مصروف ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہمیں تین سواراکین اسمبلی کے ساتھ 2027 میں یوپی میں حکومت بنانی ہے۔

حکومت بنانے والے بھی خوش نہیں

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سیفئی واقع پارٹی دفتر میں اپنے کارکنان کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بدلنے کے موضوع پرعوام نے ہمارا آپ کا تعاون کیا ہے، جس کی بدولت سماجوادی پارٹی اتنے بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آج ملک کی تیسری پارٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک این ڈی اے نے حکومت بنالی ہے، لیکن اس کے باوجود بھی ان کے چہروں پر خوشی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ جن لوگوں نے حلف لیا ہے، وہ خوش نہیں ہیں اور حکومت بنانے والے بھی خوش نظرنہیں آرہے ہیں۔ سب سے بڑی بات تو ہے کہ این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد عوام میں بھی خوشی کا احساس نہیں ہے۔

انڈیا الائنس کی حکومت بنتی کو کچھ نیا نظرآتا

اکھلیش یادو نے کہا کہ مرکزی میں حکومت بنانے والے کے چہروں پرخوشی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ اگر این ڈی اے کے بجائے انڈیا الائنس کی حکومت بنتی تو یقینی ہے کہ ضرور ملک میں کچھ نہ کچھ نیا ہوتا۔ واقعی میں اگرانڈیا الائنس کی حکومت بنتی تو عوام کو کچھ نہ کچھ ضرور نیا دیکھنے کو ملتا اور انڈیا الائنس ملک کے باشندوں کو کچھ نہ کچھ نیا ضرور دیتی۔ مرکز میں نوتشکیل تشدہ این ڈی اے حکومت سے ملک کے باشندوں کو کچھ بھی نیا نہیں ملنے والا ہے۔ دیکھئے یہ گنتی کی گنتی ہے، آنے والے دنوں میں اس کا اثرہوتا ہے۔

پہلی بارہارنے پر ہی مایوس ہوگئے بی جے پی لیڈر

بی جے پی کے لیڈر پہلی بارہارنے میں ہی پوری طرح سے مایوس ہوگئے ہیں جبکہ سماجوادیوں نے کئی ہار دیکھنے کے باوجود بھی مایوسی نہیں دکھائی ہے، یہ اصل میں سماجوادیوں کی نشانی ہے۔ جدوجہد کی بدولت کامیابی حاصل کرنا ہی اصل سماجواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرسماجوادیوں کی جیت کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو 2027 اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو زبردست ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

2 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

36 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

1 hour ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

2 hours ago