ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد سیاسی پنڈتوں کی اس بات پر ایک رائے ہے کہ وہاں کی اکثریت بی جے پی کو پسند کررہی ہےا ور اس بیلٹ میں بی جے پی کی آندھی آنے والی ہے ،لیکن آج سماجوادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو کی ریلی کی بھیڑ نے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ ایودھیا کے خطے میں بھی رام مندر کا بہت زیادہ اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ فیض آباد میں اکھلیش یادو نے آج ریلی کی اور انتخابی مہم سے خطاب کیا۔ البتہ اکھلیش کو سننے کیلئے جو عوامی جم غفیر دیکھنے کو ملا وہ اپنے آپ میں ایک بڑا سوال پید اکر تا ہے کہ کیا ایودھیا میں بھی بی جے پی کی لہر کہیں خاص دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔
وہیں اکھلیش یادو نے فیض آباد میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرکار بنی تو ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ پیپر لیک ہوئے ہیں ، یہ حکومت نوجوانوں کو نوکری نہیں دے پارہی ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ آج روٹی کپڑا اور مکان ضروری ہے لیکن ساتھ میں آئین بچانا بھی بہت ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ آج اخراجات بڑھ گئے ہیں ، مہنگائی بڑھ چکی ہے، بدعنوانی شباب پر ہے اور الیکٹورل بانڈ ہے اس نے بی جے پی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…