نئی دہلی: مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ کی وجہ سے پریاگ راج جانے والی سڑکوں پر لمبا جام ہے۔ دریں اثنا، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست میں گاڑیوں کو ٹول فری بنائے تاکہ ٹریفک جام کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے اور مہا کمبھ کے دوران سفری رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ”مہا کمبھ کے موقع پر اتر پردیش میں گاڑیوں کو ٹول فری کیا جائے، اس سے سفری رکاوٹیں بھی کم ہوں گی اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی۔ جب فلموں کو تفریحی ٹیکس فری بنایا جا سکتا ہے تو مہا کمبھ کے عظیم تہوار پر گاڑیوں کو ٹیکس فری کیوں نہیں کیا جا سکتا؟” اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جس میں چیف ایگزیکٹیو اکیل دیو سے بات کی ہے۔ جس کی تصاویر اس نےایکس پر بھی پوسٹ کی ہیں۔
واضح رہے کہ کمبھ میں اب بھی عقیدت مندوں کا سلسلہ جاری ہے اور 26 فروری کو آخری اسنان تک میلے کے علاقے میں کافی بھیڑ رہتی ہے۔ اس کی وجہ سے پریاگ راج ضلع کی سرحدی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام دیکھا جا رہا ہے۔ مہا کمبھ کے دوران آج اتوار (9 فروری) کو ایک کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے گنگا میں اسنان کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی آمد کے باعث میلے کے علاقے سے شہر تک کے انتظامات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
سینئر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار اب خود گراؤنڈ زیرو پر پہنچ چکے ہیں اور حالات کو سنبھالنے میں مصروف ہیں۔ مہا کمبھ کے پولیس کے ڈی آئی جی ویبھو کرشنا خود سنگم سے انٹری پوائنٹ تک پیدل سفر کرکے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھیڑ غیر متوقع طور پر بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات لوگوں کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
آئی آئی ٹی کانپور اپنے مشہور سالانہ ثقافتی میلے ’انتراگنی 2026‘ کے 61ویں ایڈیشن کے…
ورکشاپ کا مقصد طبی ماہرین کو عملی مہارت اور علم فراہم کرنا ہے، تاکہ کینسر…
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…
ریلائنس گروپ کی مشترکہ مارکیٹ کیپ 28.9 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، ٹاٹا گروپ…
بہار قانون ساز کونسل کے پٹنہ گریجویٹ حلقے کے انتخاب میں جن سوراج کے امیدوار…
کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…