قومی

Akhilesh Yadav Ayodhya Visit: 12 دسمبر کو رام مندر جائیں گے اکھلیش یادو، ایس پی لیڈر پون پانڈے نے کیا اعلان

اکھلیش یادو12 دسمبرکوایودھیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہنومان گڑھی اوررام للا کے درشن کریں گے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈرپون پانڈے نے چھوٹی دیوالی کے موقع پراس کا اعلان کیا۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدراکھلیش یادو12 دسمبرکوایودھیا کا دورہ کریں گے۔ سماجوادی لیڈرپون پانڈے نے چھوٹی دیوالی کے موقع پراس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکھلیش یادوہفتہ، 12 دسمبرکوایودھیا پہنچیں گے اورہنومان گڑھی کے ساتھ رام للا کے درشن کریں گے۔

اکھلیش نے پون پانڈے کو سونپی تھی ذمہ داری

گزشتہ دنوں ایودھیا کے دورے کے دوران اکھلیش یادونے پون پانڈے کواپنے ایودھیا دورے کی تاریخ طے کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس کے بعد پون پانڈے نے آج اس دورے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ اکھلیش یادوکا یہ دورہ اترپردیش کی سیاست کے لحاظ سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ رام مندرکی تعمیرکے بعد سے ایودھیا ریاست کی سیاست کے اہم مراکزمیں شامل رہی ہے۔ تاہم، اس دورے کے دوران اکھلیش یادوکے کسی سیاسی پروگرام یا دیگر ملاقاتوں کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مذہبی اورسیاسی دونوں لحاظ سے اہم ہے ایودھیا کا دورہ

ایودھیا کا یہ دورہ اکھلیش یادوکے لیے مذہبی اورسیاسی، دونوں لحاظ سے اہم ہوسکتا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد سیٹ پرسماجوادی پارٹی کی جیت کے بعد ایودھیا قومی سیاست میں بھی بحث کا مرکزبن گئی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے اس سیٹ سے اودھیش پرساد کوامیدواربنایا تھا، جنہوں نے بی جے پی کے للوسنگھ کوشکست دی تھی۔ ایسے میں اکھلیش یادوکا ایودھیا پہنچنا اوررام للا کے درشن کرنا سیاسی طورپربھی موضوع بحث بن سکتا ہے۔

رام مندرکے معاملے پرحکومت کوگھیرتے رہے ہیں اکھلیش

اکھلیش یادواس سے پہلے بھی ایودھیا اوررام مندرکے معاملے پراپنی رائے کا اظہارکرتے رہے ہیں۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں بھی انہوں نے ریاستی حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے مسلسل یہ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ پارٹی تمام مذاہب اورعقائد کا احترام کرتی ہے۔ ایسے میں 12 دسمبرکواکھلیش یادوکا ایودھیا دورہ سیاسی اورمذہبی حلقوں میں خاص توجہ کا مرکزرہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: اداکارہ ہمانی شیوپوری کو امت شاہ کے ہاتھوں اتراکھنڈ گورو سمان سے نوازا گیا، سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار

اتراکھنڈ گورو سمان ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز ہے۔…

11 minutes ago

Diwali Celebrations in the US and Canada: امریکہ اور کینیڈا میں دیوالی کی دھوم، نیویارک سے ٹورنٹو تک ، رام لیلا اور آتش بازی سے جگمگائے شہر

کینیڈا کے ٹورنٹو میں جیرارڈ انڈیا بازار کے جیرارڈ اسٹریٹ علاقے میں ہفتے کی شام…

1 hour ago

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

3 hours ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

3 hours ago