نئی دہلی : یوپی میں اسمبلی ضمنی انتخابات کو لے کر سیاسی نشیب وفراز کا دور جاری ہے۔ لیٹران کے درمیان حملوں اورجوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی زبانی اور کبھی ‘پوسٹر وار’ کے ذریعے۔ دریں اثنا، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے’ پر ایک بار پھرردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘انگریز چلے گئے اور انہیں چھوڑگئے۔ ہندوستانی معاشرہ ایسے نعروں کی حمایت نہیں کرے گا۔
دراصل،گزشتہ چند ایام سے وزیر اعلی یوگی اپنی تقریروں میں ‘اگربٹیں گے تو کٹیں گے’ کا ذکر کرکے ہندو سماج کو متحد رہنے کا پیغام دے رہے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد بی جے پی لیڈروں نے لکھنؤ کے مختلف مقامات پر پوسٹر بھی لگائے۔ اس کے جواب میں، سماجوادی پارٹی کارکنوں کی طرف سے ایک پوسٹر لگایا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ‘نہ تو بٹیں گے نہ کٹیں گے ، آمراقتدا سے ہٹیں گے…’۔ اس سے پہلے بھی ‘پی ڈی اے جڑے گا اور جیتے گا’ جیسے نعروں والے پوسٹر لگائے گئے تھے۔
تاہم اب اس بیان بازی اورپوسٹر وار کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے ایک اور ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان نعروں کی حمایت نہیں کرے گی۔ بی جے پی ’پھوٹ ڈالو اورراج کرو’ جسی پالیسی میں یقین رکھتی ہے۔ انگریزچلے گئے تاہم انہیں چھوڑ گئے۔ ہندوستانی معاشرہ ایسے نعروں سے اتفاق نہیں کرتا۔
جب بھی تقسیم ہوئے ، کاٹے گئے : یوگی
کل، جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی نے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنی طاقت کا احساس ہونا چاہئے، ذاتوں میں تقسیم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ لوگ آپ کو ذات پات کے نام پر تقسیم کریں گے، کانگریس اور اپوزیشن ایک ہی کام کرتے ہیں۔ یہ لوگ بنگلہ دیشی دراندازوں کو روہنگیا کہہ رہے ہیں۔ ایک دن یہ لوگ آپ کو گھر کے اندر گھنٹیاں اور شنکھ بھی نہیں بجنے دیں گے۔ اس لیے متحد رہیں۔ میں کہتا ہوں کہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی تقسیم ہوئے ہیں ہمیں کاٹا گیا ہے ۔
وزیر اعلی یوگی نے مزید کہا کہ یوپی میں 2017 کے بعد بلڈوزر چلنے لگے، کچھ جیل میں ہیں۔ یوپی سے مافیا کا اس طرح صفایا ہو گیا جس طرح گدھے کے سر سے سینگ غائب ہو جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…