امریکہ کے صدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرکے دوسری بار وائٹ ہاوس پہنچ رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اپنی عوام سے خطاب کیا ہے۔اپنی واچ پارٹی کے ساتھ انہوں نے اس خوشی کے لمحے کو جشن میں بدل دیا اور عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس جشن میں اسٹیج پر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا، ان کے بچے، سینیٹر جے ڈی وانس آف اوہائیو اور ان کی اہلیہ اوشا شامل رہیں۔
اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک طرف جہاں عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا وہیں ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ “امریکہ کو ٹھیک کرنے کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرحد بند کرنے جا رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے سب سے ناقابل یقین سیاسی چیز، سیاسی فتح حاصل کی ہے، جو ہمارے ملک نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی – ایسا کچھ بھی نہیں پہلے دیکھا گیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج نے انہیں “محبت کا زبردست احساس” دیا اور دعویٰ کیا کہ قوم نے انہیں “ایک طاقتور مینڈیٹ” دیا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک کہ ہم مضبوط محفوظ اور خوشحال امریکہ نہیں بنا دیتے۔ہر ایک دن،میں اپنے جسم میں ہر سانس کے ساتھ آپ کے لیے لڑوں گا۔ریلی کی تقریر کی طرح، ٹرمپ نے اپنے پیغام سے ایلون مسک اور ان کے راکٹوں کی بھرپور تعریف کی، اور مسک کی جانب سے طوفان ہیلین کے بعد شمالی کیرولائنا کو اسٹار لنک فراہم کرنے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے اس موقع سے ایلن مسک کی جم کرتعریف کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی عوام نے ایک بارپھر مجھے سب سے بڑی ذمہ داری دی ہے ۔ دنیا میں سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ کا صدر ہونا ہے اور میں اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے امریکہ کو محفوظ اور خوشحال بنائے رکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…