قومی

’پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لئے نہیں بدلا…‘ اجیت پوار نے عوام کے نام کھلا خط لکھ کر بتایا کیوں چھوڑا چچا شرد پوار کا ساتھ

Ajit Pawar explain why left Sharad Pawar: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے پیرکے روزکارکنان اورعوام کے نام کھلا خط لکھ کر پالا بدلنے کی وجہ بتائی۔ اجیت پوار نے اس خط کو سوشل میڈیا پرشیئرکیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کی توہین کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا طریقہ کاروزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملتی جلتی ہے۔

اجیت پوارنے بتایا کہ مجھے وزیراعظم مودی اوروزیرداخلہ کی قیادت میں ہورہی ترقیاتی کاموں میں شریک بننا تھا۔ ان کے ملک کے مفاد کے لئے لئے گئے فیصلے صحیح اورقابل احترام ہیں۔ مجھے لگا کہ میں مستقبل میں اپنے وژن سے متعلق ان کے ساتھ صحیح طریقے سے کام کرپاؤں گا، اس لئے میں نے پالا بدل لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مہاراشٹر کی بھلائی کے لئے الائنس کا شراکت دار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لئے نہیں بدلا پالا

میرے دل میں ہمیشہ سے بڑوں کے تئیں احترام کا جذبہ رہا ہے۔ میرا جذبہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کرچلنے اورانہیں آگے بڑھانے کی رہی ہے۔ آج بھی میں نے ریاست کے مفاد کے لئے اقتدارکے ساتھ جانے کا فیصلہ لیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ریاست کی اقتدارمیں شراکت دار بن کرآپ اپنے اسمبلی حلقہ کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بغیرکسی شخص کی تنقید کے ترقی کا وژن ریاست کی عوام کے سامنے رکھے گی۔ اجیت پوارنے کہا کہ ان کا پالا بدلنے کا فیصلہ کسی کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لئے نہیں بلکہ ریاست کے لوگوں کوبنیادی حقوق دینے کے لئے کیا ہے۔

میں نے دن رات سخت محنت کی: اجیت پوار

اجیت پوارنے لکھا کہ سال 1991 سے میں سیاسی زندگی میں مسلسل سرگرم ہوں۔ مجھے سیاست میں کس نے داخل کرایا، کس نے وزیربنایا، اس پرکئی باربحث ہوچکی ہے۔ دراصل پارٹی کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت تھی اورفیملی کے رکن کے طورپر مجھے ترجیح دی گئی۔ میں نے اپنی عوامی زندگی میں دن رات سخت محنت کی اورخود کو سماجی ذمہ داریوں کے لئے وقف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: بی جے پی نے مسلم ووٹروں کے لئے بنایا ’خفیہ‘ پلان، نتیش کمار، اجیت پواراورجینت چودھری کو سونپی گئی ہے بڑی ذمہ داری

واضح رہے کہ اجیت پوارنے یہ خط اتوار کو بارامتی میں کسان سمیلن کو خطاب کرنے کے بعد سوشل میڈیا پرشیئرکیا۔ ریلی میں کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بیشترلوگ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم مودی تیسری بارملک کے وزیراعظم بنیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

12 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

40 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago