بھارت ایکسپریس۔
Maharashtra Politics Crisis: مہاراشٹر میں اٹھا سیاسی طوفان گہراتا جا رہا ہے۔ اتوار (2 جولائی) کو ہوئی بغاوت این سی پی دو گروپوں میں منقسم ہوگئی ہے۔ اب دونوں گروپوں کی طرف سے نئی تقرری کی برخاستگی کی جا رہی ہے۔ اجیت پوار گروپ نے سنیل تٹکرے کو مہاراشٹر این سی پی کا صدر بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز (3 جولائی) کو این سی پی کی کارگزار صدر سپریا سولے کے مطالبہ پر شرد پوار نے کارروائی کرتے ہوئے سنیل تٹکرے اور پرفل پٹیل کو پارٹی آئین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پارٹی سے برخاست کردیا تھا۔
اجیت پوار گروپ نے کی نئی تقرری
وہیں، اجیت پوار گروپ نے کہا کہ جینت پاٹل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے مہاراشٹر صدر عہدے سے نکالا جا رہا ہے۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ سنیل تٹکرے کو پارٹی میں تنظیمی تبدیلی کرنے کا اختیارہوگا۔ پرفل پٹیل نے خود کا کارگزار صدر بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ انل بھائی داس پاٹل کو مہاراشٹراسمبلی میں این سی پی کا چیف وہپ مقرر کیا گیا۔ یہ فیصلہ پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے کو شرد پوار کے این سی پی سے ہٹائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra NCP Crisis: اجیت پوار کو لگا بڑا جھٹکا، حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے 2 اراکین اسمبلی نے لیا یوٹرن، کیا یہ بڑا دعویٰ
سنیل تٹکرے کو بنایا ریاستی صدر
پرفل پٹیل نے کہا، “پارٹی کے ضوابط کے مطابق، ریاستی صدر عہدے کا الیکشن ہر تین سال میں ہوتا ہے، لیکن تین سال کے بعد کچھ وجوہات کے سبب الیکشن نہیں ہوا، اس لئے جینت پاٹل کی مدت بڑھائی گئی تھی، لیکن اب سنیل تٹکرے کو فوری اثر سے ریاستی صدر بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اسمبلی اسپیکرکو مطلع کیا ہے کہ اسمبلی میں پارلیمانی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈراجیت پوار ہیں۔ وہیں روپالی چکنکرکو خواتین مورچہ کا صدر بنایا گیا ہے۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ شرد پوار نے جو فیصلہ کیا ہے، وہ ہم پر نافذ نہیں ہوسکتا کیونکہ کل ہم نے جو فیصلہ لیا ہے، اسے ہمیں بیشتر لیڈران کی حمایت حاصل ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…