بھارت ایکسپریس۔
این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر سینئر لیڈروں نے قومی دارلحکومگت دہلی میں پارٹی کی قومی خواتین اور یوتھ یونٹ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے کارگزار صدر اور شرد پوار کی بیٹی سپریہ سولے نے بھی شرکت کی۔ تاہم، این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار اس میٹنگ میں نظر نہیں آئے۔ اجیت پوار کی غیر موجودگی کی وجہ سے پارٹی میں پھوٹ پڑنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اب اس بارے میں سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ اجیت پوار کے میٹنگ میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ قومی عہدیدار ی نہیں ہیں، وہ ریاست کے اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا، جن کو مدعو کیا گیا تھا وہ سبھی آئے تھے۔ یقینی طور پر پارٹی میں سب مل کر کام کر رہے ہیں۔
اجیت پوار نے حال ہی میں پارٹی سے یہ مطالبہ کیا ہے
آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں این سی پی کے 24 ویں یوم تاسیس کے پروگرام کے موقع پر اجیت پوار نے پارٹی قیادت سے اپیل کی تھی کہ انہیں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا جائے اور انہیں تنظیم میں کوئی اہم رول دیا جائے۔ اس پر کچھ دنوں بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا تھا کہ اس طرح کے فیصلے کوئی ایک شخص نہیں لیتا۔ اس معاملے پر پارٹی کے سینئر لیڈر بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔
شرد پوار نے میٹنگ میں یہ جانکاری دی
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ شرد پوار نے موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دہلی میں قومی عہدیداروں کی میٹنگ بلائی تھی۔ شرد پوار نے میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ آج نئی دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ایگزیکٹو عہدیداروں اور خواتین، نوجوانوں، طلباء وغیرہ فرنٹل سیل کی میٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس میٹنگ میں تمام محاذوں کے ذمہ داران سے اپنی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے اہم بات چیت کی گئی۔ اس میٹنگ میں ورکنگ صدر پرفل پٹیل، ورکنگ صدر سپریہ سولے، جنرل سکریٹری جتیندر اوہاد اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…