قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024:ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شامل نہیں ہوئے اجیت پوار،این سی پی لیڈران نے بھی بنائی دوری

نئی دہلی : مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونی ہے، وزیراعظم نریندرمودی جمعرات کو ممبئی کے دادر کے شیواجی پارک گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرنے پہنچے، تاہم مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ان کی پارٹی کے دیگرسینئرلیڈران اس ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ، این سی پی کے امیدوار نواب ملک ،ثنا ملک اور ذیشان صدیقی نے مہایوتی اتحاد کی ریلی میں شرکت نہیں کی۔ جبکہ مہاوتی کے سبھی امیدوار بشمول شیو سینا (شنڈے خیمہ) اور رام داس اٹھاولے کی قیادت والی آر پی آئی ریلی کے دوران اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی  نے ریلی کے دوران کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لوگ خوشامد کے غلام بن چکے ہیں۔ یہ وہی اگھاڑی ہے جو رام مندر کی مخالفت کرتی ہے۔ بھگوا دہشت گردی سے متعلق لفظ ایجاد کرتی ہے۔ کشمیر میں دفعہ 370 کی واپسی کی بات کرتی ہے، آج مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تحت میری آخری ریلی ہے۔ میں نے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے مہاراشٹر کے لوگوں کا آشیرواد مہایوتی کے ساتھ ہے۔

‘ حکومت سازی کے لیے کانگریس پانی کے بغیر مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے’

انہوں نے کہا کہ مہاوکاس اگھا ڑی والوں کے لیے ان کی پارٹی ملک سے اوپر ہے۔ جب ہندوستان ترقی کرتا ہے تو اگھا ڑی والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ یہ لوگ ہندوستان کی کامیابیوں پرسوال اٹھاتے ہیں ۔ اگھاڑی کے لوگ ذات پات کے نام پر لوگوں کو لڑانے میں مصروف ہیں۔ کانگریس پانی سے باہر مچھلی کی طرح حکومت بنانے کے لیے بے چین ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس ایس سی-ایس ٹی ذاتوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ جس طرح سے مہاو کاس اگھاڑی کے لوگ کارنامے کر رہے ہیں، جس طرح سے کانگریس کے شہزادے تباہی کی زبان بول رہے ہیں، ایسے میں ایک چیز بہت اہم ہو گئی ہے – ‘اگر ہم  ایک ہیں،تو سیف ہیں۔.

مہاوکاس اگھاڑی کو نشانہ بنایا

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگھاڑی میں ایک گروپ ہے جس نے اپنا ریموٹ پارٹی کو سونپ دیا ہے جس نے بالاصاحب کی توہین کی ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو کانگریس کے شہزادے – ہندو دل کے شہنشاہ بالاصاحب ٹھاکرے کے منہ سے ایک بار کہلواکر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج ملک میں مودی کی حکومت ہے، دہشت گردوں کے آقا جانتے ہیں، یہ اگھا ڑی والے جانتے ہیں یا نہیں، اگر انہوں نے ہندوستان کے خلاف کچھ کیا ہے، ممبئی کے خلاف کچھ کیا ہے تو مودی انہیں نہیں بخشیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Pakistan blames India: پاکستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کیلئے ہندوستان کو ٹھہرایا ذمہ دار، افغانستان کو بھی کردی تنبیہ

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی…

46 seconds ago

Russia Ukraine War:ختم ہونے والی ہے روس یوکرین کی جنگ ! امن مذاکرات کو لے کر پوتن کی جانب سےیو ایس اے کے سامنے رکھی گئی یہ بڑی شرط

جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر گینیڈی گیٹیلوف نے کہا، "ٹرمپ نے یوکرین…

5 minutes ago

Sania Mirza appointed sports ambassador for Dubai: ثانیہ مرزا کو دبئی میں ملی بڑی ذمہ داری،ہربھجن سنگھ کو بھی دبئی نے بنایا کھیلوں کا سفیر

اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق…

15 minutes ago

Delhi Air Pollution:دہلی کی ہوا میں سانس لینا ہوا دوبھر، 25علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 تا 500 کے درمیان

دہلی کی ہوا مسلسل دو دنوں سے سنگین زمرے میں ہے، جس کی وجہ سے…

1 hour ago

UPPSC Aspirants Protest:نئے امتحانی نظام کے خلاف طلباء کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری،یوپی پی ایس سی کے خلاف نعرہ بازی

طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…

2 hours ago