قومی

UPPSC Aspirants Protest:نئے امتحانی نظام کے خلاف طلباء کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری،یوپی پی ایس سی کے خلاف نعرہ بازی

نئی دہلی : اتر پردیش پبلک سروس کمیشن کے خلاف طلباء کا احتجاج آج جمعہ (15 نومبر) کو بھی جاری ہے۔ طلبہ کی تحریک کا آج پانچواں دن ہے، آج بھی سینکڑوں احتجاجی طلبہ کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں۔ احتجاجی طلبا مسلسل ت نعرے بازی کر رہے ہیں اور آج مسلسل پانچویں دن کمیشن کے دفتر کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس کی جانب سے بریگیڈ لگا ئی گئی ہیں۔

طلباء کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت بند ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  کی پہل پر، کمیشن نے پی سی ایس کا ابتدائی امتحان پرانے طرز پر یعنی ون ڈے ون شفٹ  میں کرانے کا مطالبہ مان لیا تھا۔ اس کے علاوہ آر او اور اے آر او کی بھرتی کا امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ امتحان کے پیٹرن کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔

احتجاج کرنے والے طلبا کی تعداد میں کمی

کہا گیا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم، مشتعل طلباء نے کمیشن کے اس بیان کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ دونوں امتحانات پرانے طرز پر ہی کرائے جائیں۔ کمیشن طلبہ کو آپس میں لڑانے کے لیے کام کر رہا ہے، اس لیے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ تاہم آج احتجاج کرنے والے امیدواروں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

طلبا کا اعلان

احتجاجی طلبہ کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود احتجاجی طلبہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک پیچھےنہیں ہٹیں گے جب تک یہ اعلان نہیں کیا جاتا کہ پی سی ایس کی طرح آر او اے آر او کا ابتدائی امتحان بھی پہلے کی طرح ایک ہی شفٹ میں لیا جائے گا۔ احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن اور حکومت کی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی ہے، ہم نہ بٹیں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

20 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

4 hours ago