قومی

Why Ajit Pawar Supporters Call Him Dada: اجیت پوار کو ’دادا‘ کیوں کہتے تھے ان کے حامی؟ جانئے اس نام کے پیچھے کی کہانی

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اجیت پوار ایک المناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ صبح اپنے آبائی گاؤں بارامتی کے لیے ممبئی سے نجی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے تھے، لیکن لینڈنگ کے دوران پلین کریش کر گیا، جس میں اجیت پوار سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ اس حادثے کے بعد مہاراشٹر بھر میں غم و سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ اجیت پوار کے حامی انہیں محبت اور احترام سے ’دادا‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ آج ان کے حامی اس اپنے ’دادا‘ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی سیاسی لیڈر کو ’دادا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں اس کے پیچھے کی وجہ۔

اجیت پوار کو ‘دادا’ کیوں بلاتے تھے؟
مہاراشٹر میں بڑے بھائی کو عام طور پر ’دادا‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔ اجیت پوار کے حامی انہیں اپنا ’دادا‘ کہہ کر پکارتے تھے کیونکہ وہ اپنی سخت محنت، نظم و ضبط، انتظامی امور پر مضبوط گرفت اور فوری فیصلہ سازی کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے حامیوں میں یہ ’دادا‘ کا لقب ان کے عملی رویے، بارامتی کے سیاسی اثر و رسوخ اور مضبوط قیادت کی عکاسی کرتا تھا۔

این سی پی دو دھڑوں میں بٹی
سال 2023 مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اہم موڑ لایا، جب اجیت پوار نے بغاوت کرتے ہوئے نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا۔ اس سیاسی ٹوٹ پھوٹ کے بعد پارٹی دو حصوں میں بٹ گئی۔ ایک دھڑا شرد پوار کی قیادت میں رہا، جسے بعد میں این سی پی (ایس پی) کے نام سے جانا گیا، جبکہ دوسرا دھڑا اجیت پوار کے قیادت میں سامنے آیا، جسے الیکشن کمیشن سے این سی پی کا سرکاری نام اور نشان ملا۔

این سی پی (ایس پی) سے الگ ہونے کے بعد اجیت پوار نے اپنے حامی ایم ایل ایز کو متحد کیا اور مہاراشٹر کی حکومتی اتحاد مہا یوتی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے نتیجے میں وہ ایک بار پھر طاقت کے مرکز میں مضبوط طور پر واپس آئے اور ریاستی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔ اجیت پوار کا یہ سیاسی قدم نہ صرف پارٹی کے اندر سب سے بڑی تقسیم سمجھا گیا، بلکہ مہاراشٹر کی سیاست کی سمت بدلنے والا فیصلہ بھی ثابت ہوا۔ اجیت پوار کی زندگی، قیادت اور ’دادا‘ کے لقب کے پیچھے کی کہانی آج بھی ان کے حامیوں اور مہاراشٹر کی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، جو انہیں یاد کر کے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

3 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

4 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

4 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

4 hours ago