قومی

Two Cases on Ajay Rai in Varanasi: پی ایم مودی پر مبینہ نازیبا تبصرہ، اجے رائے کی مشکلات میں اضافہ، وارانسی میں دو مقدمات درج

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ نازیبا تبصرے کے معاملے میں اتر پردیش کانگریس صدر اجے رائے کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ وارانسی کے چوک تھانے میں ان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات خاتون تاجر رہنما سنیتا سونی اور آرین پانڈیا کی شکایت پر درج کیے گئے۔ اس سے قبل اتر پردیش کے ضلع مہوبہ میں بھی اجے رائے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

بی جے پی کارکنوں کا احتجاج

بی جے پی کارکنوں نے اجے رائے کے مبینہ بیان کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ان پر وزیر اعظم کی توہین کا الزام لگایا۔ دوسری جانب اجے رائے نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اے آئی سے تیار شدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ان کا نہیں ہے۔ اس معاملے کے بعد نہ صرف اجے رائے کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ کانگریس بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ کئی صارفین نے کانگریس پارٹی کی اخلاقیات اور سیاسی اقدار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

پی ایم نے کی تھی نیک خواہشات کا اظہار

حال ہی میں ایک عوامی پروگرام کے دوران اجے رائے کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جب ان کی خرابیٔ صحت کی خبر سامنے آئی تو وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اجے رائے کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی خبر سن کر فکر مند ہیں۔

امت مالویہ کا سخت ردعمل

بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج امت مالویہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چند دن پہلے جب اجے رائے بیمار تھے تو وزیر اعظم مودی نے عوامی طور پر ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن آج وہی اجے رائے وزیر اعظم کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہی کانگریس کی سیاست کا معیار ہے، جہاں شائستگی کا جواب بدزبانی سے دیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

16 minutes ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

46 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

1 hour ago