رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس پارٹی نے بھی پیر کی دیر رات 21 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ وہیں، سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اجے کمار کو کانگریس پارٹی نے جمشید پور مشرقی اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ اس اعلان کے بعد پارٹی کے کئی سینئر لیڈران ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کا استقبال کیا۔
ضلع کانگریس کے ورکنگ صدر دھرمیندر سونکر نے ڈاکٹر اجے کمار کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی جیت کا دعویٰ بھی کیا۔ اس دوران، اجے کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں نامزد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے کام کروں گا۔ بی جے پی نے جس طرح سے امیدوار کھڑے کیے ہیں اس سے اقربا پروری کی جھلک صاف دکھائی دے رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ عوام ہمیں کام کرنے کا موقع دے گی۔
کانگریس پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے میں جامتاڑا سے ڈاکٹر عرفان انصاری، جارمنڈی سے بادل پترلیکھ، پوڑئیہاٹ سے پردیپ یادو، مہاگامہ سے دیپیکا پانڈے سنگھ، لوہردگا سے رامیشور اوراون، بڑکاگاؤں سے امبا پرساد ساہو، برمو سے کمار جیمنگل، جھریا سے پورنیما نیرج سنگھ، جمشید پور ویسٹ سے بننا گپتا، کھجری سے راجیش کچاپ، مانڈر سے شلپی نیہا ترکی، سمڈیگا سے بھوشن باڑا، کولیبیرا سے نمن وکسل کونگاڑی اور مانیکا سے رام چندر سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…