قومی

Air Quality Index: دہلی کی ہوا 2024 میں پہلی بار اتنی صاف ہوئی، آنے والے دن ہوں گے اور بھی بہتر

Air Quality Index: اتوار کو دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس(AQI 56) پر ریکارڈ کیا گیا، جو اس سال اب تک کا سب سے کم AQI ہے۔ موسم کی نگرانی کرنے والی ایجنسیوں کے مطابق، AQI جولائی کے پورے پہلے ہفتے تک ‘اطمینان بخش’ زمرے میں رہا۔ دہلی کا AQI جون میں سات دنوں تک 100 سے نیچے تھا اور موسم کی وجہ سے جولائی میں اس میں مزید بہتری آئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، شام 6 بجے AQI 56 تھا، جو “اطمینان بخش” زمرے میں آتا ہے۔ AQI 1 سے 7 جولائی تک “اطمینان بخش” زمرے میں رہا، اتوار کو اس سال کا سب سے کم AQI ریکارڈ کیا گیا۔ صفر اور 50 کے درمیان اے کیو آئی اچھا، 51 سے 100 تسلی بخش، 101 سے 200 درمیانی، 201 سے 300 خراب، 301 سے 400 بہت خراب اور 401 سے 500  کے درمیان شدید سمجھا جاتا ہے۔

13 جولائی تک مطلع ابر آلود رہے گا

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 0.8 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ آئی ایم ڈی کی سات دن کی پیشین گوئی کے مطابق 13 جولائی تک مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ اتوار کو ہوا میں نمی کی سطح 57 سے 93 کے درمیان تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے دو ڈگری زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Firing Case in Gurdaspur: پنجاب کے گورداسپور میں دو فریقین نے کی ایک دوسرے پر فائرنگ، چار افراد ہلاک

آنے والے دنوں میں بہتر ہو سکتی ہے AQI کی سطح

عام طور پر دہلی کی ہوا بہت خراب رہتی ہے اور فضائی آلودگی کے حوالے سے وقتاً فوقتاً وارننگ جاری کی جاتی ہیں، لیکن بارش کے موسم میں دہلی کی ہوا بھی صاف ہو جاتی ہے۔ اس بار بھی بارش کی وجہ سے ہوا کی سطح میں بہتری آئی ہے۔ مانسون جون کے آخر میں دہلی پہنچ گیا۔ اس کے بعد سے، وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے دہلی کی ہوا میں بہتری آئی ہے۔ اگلے ہفتے تک دہلی میں ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو دہلی کا AQI 50 سے نیچے پہنچ سکتا ہے، جسے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

A tragic road accident in Jharkhand: جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ ، بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو روند ا، 7 افراد ہلاک

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…

26 minutes ago

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

10 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

10 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

11 hours ago