بھارت ایکسپریس–
ہندوستانی فضائیہ کے اگلے سربراہ کے نام کومنظوری دے دی گئی ہے۔ ایئرمارشل امرپریت سنگھ کوفضائیہ کا اگلا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ ایئرمارشل امرپریت سنگھ اس وقت فضائیہ کے نائب سربراہ کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 30 ستمبر2024 کی سہ پہرسے ایئرچیف مارشل کے طورپراگلے چیف آف ایئراسٹاف کے طور پرخدمات انجام دیں گے۔
موجودہ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل وویک رام چودھری 30 ستمبر2024 کوریٹائرہوجائیں گے، جس کے بعد ایئرمارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔ آپ کوبتا دیں کہ ایئرمارشل امرپریت سنگھ نے یکم فروری 2023 کوہندوستانی فضائیہ کے 47 ویں نائب سربراہ کے طورپرچارج سنبھالا۔ اس سے پہلے وہ پریاگ راج میں سینٹرل ایئرکمانڈ کے ایئرآفیسرکمانڈنگ اِن چیف تھے۔ ہندوستانی فضائیہ میں ان کا سفر1984 میں شروع ہوا۔
اپنے کیریئرکے دوران، ایئرمارشل امرپریت سنگھ نے ایک آپریشنل فائٹرسکواڈرن اورفرنٹ لائن ایئربیس کی کمان سنبھالی ہے۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر، انہوں نے ماسکومیں مگ-29 فائٹراپ گریڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی قیادت کی اوردیسی تیجس لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) بھی تھے۔
ایئرفورس میں کب ہوئے تھے شامل؟
ایئر مارشل امرپریت سنگھ نے اپنی خدمات کے دوران بہت سے عظیم کارنامے انجام دیئے ہیں۔ وہ 21 دسمبر 1984 کوایئرفورس اکیڈمی، ڈنڈیگال سے ہندوستانی فضائیہ کے فائٹراسٹریم میں تعینات ہوئے۔ وہ 38 سال سے فضائیہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایئرمارشل امرپریت سنگھ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمیکھڑکواسلا اورایئر فورس اکیڈمی ڈنڈیگال سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔ وہ ڈیفنس سروسزاسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم بھی رہے ہیں۔ ان کے نام ایک اورکارنامہ ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی سے بھی ٹریننگ لی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…