قومی

Air India flight bound for Delhi returns to Phuket: ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، 156 مسافروں کے ساتھ پھوکیت میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ

ایک طرف 12 جون کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ خوفناک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر پرواز AI-171 کے حادثے نے پورے ملک کو سکتے میں ڈال دیا۔ ایئر انڈیا کے طیارے نے جمعرات کے روز دوپہر 1:38 بجے احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی، جس میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے کچھ فاصلے پر اسپتال کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ایک مسافر کے علاوہ سبھی سفر کرنے والوں اور جہاز کے عملے کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔  گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر مرنے والوں میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔

دوسری طرف 13 جون کو تھائی لینڈ سے دہلی آ رہے ایئر انڈیا کے ایک دیگر مسافر طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے ہلچل پیدا کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی دھمکی ملنے کے بعد اس مسافر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، اور سبھی مسافروں کو بہ حفاظت باہر نکالا گیا۔

اس طیارے میں 156 مسافر سوار تھے

بتایا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارہ نمبر اے آئی-379 تھائی لینڈ کے پھوکیت سے دہلی آ رہا تھا۔ اس طیارہ میں 156 مسافر سوار تھے۔ سبھی کو حفاظت کے ساتھ طیارہ سے باہر نکال لیا گیا ہے، اور فی الحال طیارہ میں کسی دھماکہ خیز مادہ ملنے کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ تھائی لینڈ ایئرپورٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ پھوکیت سے دہلی کی راجدھانی نئی دہلی جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کو جمعہ کے روز بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔

افسران نے پورے طیارہ کو خالی کرایا اور جانچ شروع

فلائٹ ٹریکر فلائٹ رڈار 24 کے مطابق طیارہ نے جمعہ کو صبح 9.30 بجے پھوکیت ہوائی اڈہ سے ہندوستان کی راجدھانی دہلی کے لیے پرواز بھری تھی۔ اسے 12.40 بجے دہلی میں اترنا تھا، لیکن انڈمان سمندر کے چاروں طرف چکر لگاتے ہوئے طیارہ 11.40 بجے واپس پھوکیت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اتر گیا۔ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد افسران نے پورے طیارہ کو خالی کرایا اور جانچ شروع کر دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

39 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago