قومی

مسجدوں میں جاکر لوگوں کو پریشان کررہے ہیں کریٹ سومیا… آن لائن اذان پراے آئی ایم آئی ایم کا بی جے پی پربڑا الزام

مہاراشٹرمیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکرسے اذان کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی حکومت لاؤڈ اسپیکرسے اذان کے خلاف ہے تو وہیں، مختلف سیاسی پارٹیوں نے حکومت اس فیصلے پرسوال اٹھایا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے آن لائن اذان سے متعلق بی جے پی حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آن لائن اذان کیسے ہوگا۔

اویسی کی پارٹی کے لیڈرمفتی اسماعیل نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرپراذان دی جاتی ہے تو علاقہ کے لوگوں کوپتہ چلتا ہے اوروہ نمازپڑھنے مسجد آتے ہیں۔ یہ اس لئے ہورہا ہے کیونکہ بی جے پی کے ایک لیڈرہیں کریٹ سومیا، وہ بلا وہ لااینڈ آرڈرکوموضوع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں میں جاکروہ لوگوں کوپریشان کررہے ہیں۔ اجیت پواربھی اس حکومت میں ہیں۔ وہ مسلمانوں کی حمایت کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کی حکومت کے بی جے پی کے وزیرکیا کررہے ہیں، یہ انہیں دیکھنا چاہئے۔

لاؤڈ اسپیکرپر پابندی کے بعد اذان ایپ

دراصل، ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرپرپابندی کے بعد کئی مساجد نے’آن لائن اذان‘ ایپ کواپنایا ہے، جونمازیوں کواذان کے وقت اورلائیواذان کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تمل ناڈوکی ایک کمپنی نے اس ایپ کوبنایا ہے۔ یہ ایپ لائیواذان نشرکرتا ہے، جس سے خاص طورپرجولوگ مسجد سے دورہیں یا جن کے آفس مسجد کے پاس نہیں ہیں، وہ وقت پرنمازکی اطلاع حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ قدم بمبئی ہائی کورٹ کے شورکی آلودگی کے قوانین کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس ایپ میں مساجد کا رجسٹریشن، نمازکے اوقات اوردیگر مذہبی معلومات جیسی خصوصیات ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے بھی خاص طورپرمفید ہے، جیسے خواتین اوربزرگ، جومسجد میں نہیں جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP MLA T Raja Singh resigns From Party: تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ نے دے دیا استعفیٰ، جانئے بڑی وجہ

کسی بھی زبان کی مخالفت غلط ہے: مفتی اسماعیل

وہیں، مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے ہندی زبان کے تنازعہ سے متعلق بھی اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کی مخالفت غلط ہے۔ گجرات میں گجراتی بولی جاتی ہے تو کرناٹک میں کنڑ، تمل ناڈو میں تمل، ہندی اس ملک کی زبان ہے اوراس کی مخالفت غلط ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago