بی جے پی نے پیر کے روز بہار میں حزب اختلاف کے اتحاد پر الزام لگایا کہ وہ آئین کو ’’شرعی مسودے‘‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنے ’’نماز واد‘‘ کو چھپانے کے لیے ’’سماج واد‘‘ (سوشلزم) کا پردہ استعمال کر رہا ہے۔ وقف قانون کو کوڑے دان میں پھینکنے کے تیجسوی یادو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ بہار میں آر جے ڈی-کانگریس-بائیں بازو کے ہندوستانی بلاک نے آئین کی توہین کا مظاہرہ کیا ہے، کیوں کہ وقف قانون پالیمنٹ سے منظور ہوا ہے اور سپریم کورٹ میں اس پر مقدمہ جاری ہے۔
انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کا اتحاد ووٹ بینک کی سیاست سے چلتا ہے اور چوں کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد اس قانون کی مخالفت کر رہی ہے، لہٰذا وہ ان کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترویدی نے الزام لگایا کہ انڈیا بلاک پچھلے دروازوے سے آئین میں ’’شرعی دفعات‘‘ شامل کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تلنگانہ اور کرناٹک جیسی ریاستیں ہندو او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کے کوٹے کی قیمت پر مسلمانوں کو ریزرویشن دے رہی ہیں اور مغربی بنگال بھی ایسا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے بی آر امبیڈکر کے ذریعہ تیار کردہ آئین کی اقدار کے تئیں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی وابستگی پر زور دیا۔
’سمودھان بچاؤ‘ مکھوٹا ہے، ’شریعت لاؤ‘ ہے اصل چہرہ: سدھانشو ترویدی
انھوں نے کہا کہ ’’سمودھان بچاؤ‘ ان جماعتوں کا محض ایک مکھوٹا ہے کیوں کہ ان کا اصل چہرہ ’شریعت لاؤ‘ ہے۔ اگر وہ اقتدار میں آ جائیں گے تو وہ آئین کی تمہید میں ’نماز واد‘ کا اضافہ بھی کردیں گے۔ وہ آئین کو شریعت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ اگر ان کا اتحاد حکومت میں آتا ہے تو وہ وقف قانون کو ’’کوڑے دان‘‘ میں پھینک دے گا۔
سدھانشو ترویدی نے مزید کہا کہ حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس امبیڈکر کے آئین کی کسی بھی شق کو کوڑے دان میں پھینکنے کی اجازت نہیں دے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن شرعی دفعات کی وہ وکالت کر رہے ہیں وہ سعودی عرب، پاکستان، بنگلہ دیش اور ترکی سمیت اسلامی ممالک میں بھی نافذ نہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…