بھارت ایکسپریس۔
اسد الدین اویسی آج راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے امیدواروں کی تشہیر کرنے آئے تھے۔ جے پور میں مسلم طبقہ کے لوگوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کانگریس اور بی جے پی پر حملہ کیا۔ اویسی نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی طرف سے انہیں مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جب ہم (اے آئی ایم آئی ایم) الیکشن لڑنے آتے ہیں تو کانگریس کہتی ہے کہ اویسی ووٹ کاٹنے آئے ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ اویسی قوم پرست نہیں ہیں۔ تو میرے پیارے دوستو، میں یہاں آپ کو بتانے آیا ہوں کہ مجھے نہ تو بی جے پی سے کسی سند کی ضرورت ہے اور نہ ہی راہل گاندھی سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔
اسد الدین اویسی اس سے قبل 22 اکتوبر کو بھی جے پور آئے تھے۔ اس کے بعد بانس پلیا علاقے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔ اویسی نے انتخابات ختم ہونے کے بعد کانگریس کو حیدرآباد آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا تھا – “ہم آپ کو بتائیں گے کہ چیزیں کیسے کی جاتی ہیں۔”
اویسی نے جے پور میں کہا، ”میں پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں۔ کانگریس والے بتائیں کہ پچھلی بار بی جے پی نے حکومت کیسے بنائی؟ ارے… ہم پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام کیوں لگایا جاتا ہے؟ راہل، آپ بتا ئیے کہ 2014 کے انتخابات کیوں ہارے؟
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…