قومی

AIMIM Chief Asaduddin Owaisi Speech: ”امریکہ دشمن کو پکڑ سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟“، رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت پر حملہ

گوونڈی: آل انڈیا مجلسِ اتحادُالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ممبئی کے گوونڈی میں عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی مثال دیتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی پر سوال اٹھائے۔

رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟
رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کہا، “ہم نے سنا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے انہیں اُن کے ہی ملک سے نکال کر امریکہ لے گئی۔ جب ٹرمپ ایسا کر سکتے ہیں تو پھر وزیرِ اعظم مودی بھی پاکستان جا کر 26/11 دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھارت کیوں نہیں لا سکتے؟”

26/11 حملے کا ذکر
رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے اپنی تقریر میں ممبئی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگوں کو اب تک انصاف نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے دشمن کو پکڑ کر لے جا سکتا ہے تو بھارتی حکومت کو بھی دہشت گردوں کو پکڑ کر لانے کی طاقت دکھانی چاہیے۔

رکن پارلیمان اویسی کا عوام سے سوال
رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے عوام سے سوال کیا کہ آخر بھارت کی حکومت پاکستان جا کر 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ کو کیوں نہیں پکڑ پاتی؟ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے شہریوں کو انصاف دلائے اور دہشت گردوں کو سزا دلوائے۔ اسدالدین اویسی نے ٹرمپ کی مثال کے ذریعے مودی حکومت پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اگر امریکہ اپنے مفادات کے لیے اتنی دور جا کر کارروائی کر سکتا ہے تو بھارت کو بھی اپنے شہریوں کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

22 minutes ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

1 hour ago

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، کئی علاقوں میں سانس لینا دشوار، جانئے کہاں کتنا ہے اے کیو آئی

فی الحال دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے…

3 hours ago

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

11 hours ago