بین الاقوامی

US Venezuela Conflict: نیو یارک کے میئر زہران ممدانی باغی، روس اور چین کا سخت الٹی میٹم، امریکہ پر بڑھا دباؤ

ایک خودمختار ملک پر حملہ، صدر کی گرفتاری اور درجنوں ہلاکتیں—وینزویلا میں امریکی کارروائی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک طرف وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر صدر نکولس مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، تو دوسری جانب سب سے بڑا جھٹکا خود امریکہ کو اپنے ہی گھر میں لگا ہے۔ نیو یارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے اس کارروائی کو کھلے لفظوں میں جنگی اقدام قرار دے کر ٹرمپ انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اسی دوران روس اور چین کی سخت تنقید نے اس بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔یہ معاملہ اب صرف کاراکس تک محدود نہیں رہا بلکہ نیو یارک، بیجنگ اور ماسکو تک اس کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ حیران کن طور پر نیو یارک شہر کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے اپنی ہی فوج کی کارروائی کو غیر قانونی اور جنگ کا عمل قرار دیا ہے۔ عالمی سطح پر روس، چین، ایران اور میکسیکو نے بھی امریکہ کے اس اقدام کو طاقت کی سیاست قرار دیتے ہوئے مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وینزویلا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کسی دباؤ یا طاقت کے آگے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی حملوں میں فوجیوں سمیت چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور واضح کیا کہ مادورو ہی ملک کے واحد جائز صدر ہیں۔امریکہ کے اندر سے اس کارروائی کے خلاف مضبوط آواز اٹھنا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑی سبکی سمجھا جا رہا ہے۔ زہران ممدانی نے بیان دیا کہ کسی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ بین الاقوامی اور وفاقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اقتدار کی تبدیلی کی یہ کوشش نہ صرف عالمی استحکام کے لیے خطرناک ہے بلکہ نیو یارک میں مقیم ہزاروں وینزویلا کے شہریوں کو بھی براہ راست متاثر کرے گی۔

دوسری جانب روس، چین اور میکسیکو نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔ چین نے امریکی اقدام کو کھلی دبدبہ سیاست قرار دیا، جبکہ روس نے مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میکسیکو کے صدر نے بھی حملے کی مذمت کی، اور میکسیکو میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ کسی منتخب صدر کو دوسرے ملک کی فوج کے ذریعے گرفتار کرنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

6 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

7 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

7 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

7 hours ago