قومی

AIMIM chief Asaduddin Owaisi slams Akhilesh Yadav: ’مجھے امید نہیں تھی‘!اکھلیش یادو پر کیوں برس پڑے اویسی؟ خوب سنائیں کھری کھوٹی

بہار الیکشن رزلٹ کو لوگ سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ مینڈیٹ کو قبول نہ کرنے کی حالت میں وہ کبھی ای وی ایم تو کبھی ایس آئی آر کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ این ڈی اے کے 200 کا ہندسہ پار کرتے ہی اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اس انتخابی نتیجے کو ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کا نتیجہ قرار دیا۔ بس پھر کیا تھا، ان کے اس بیان پر وہ نشانے پر آ گئے۔ تاہم اصل بحث اس وقت بنی جب اکھلیش یادو کے اس بیان پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی بھڑک اٹھے اور انہوں نے خوب سنایا۔ بتا دیں کہ بہار میں دو مرحلوں میں ہوئی ووٹنگ کے بعد 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کرائی گئی۔ اس میں این ڈی اے کو 202 کی بھاری اکثریت حاصل ہوئی۔ اس میں بی جے پی کو 89، جے ڈی یو کو 85، ایل جے پی آر کو 19 نشستیں ملیں۔ بکہ پورا عظیم اتحاد مل کر بھی صرف 35 نشستوں تک محدود رہا۔ آر جے ڈی نے 25 اور کانگریس نے محض 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد سے یہ نتائج بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

اکھلیش یادو کا بیان حیرت انگیز پر مبنی ہے – اسد الدین اویسی

ہفتہ کو بہار انتخابات کے نتائج پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اکھلیش یادو کو خوب سنایا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ اکھلیش یادو یہ کہنے لگے ہیں کہ اس مینڈیٹ کی وجہ بہار کا ایس آئی آر ہے،یہ غلط ہے۔ ہم بھی نہیں چاہتے تھے کہ این ڈی اے جیتے۔ ہم نے پوری کوشش کی، آپ تیار نہیں تھے۔ پھر بھی ہم نے پوری کوشش کی۔ یہ بہار کی عوام کا مینڈیٹ ہے اور ہمیں اسے عزت کے ساتھ قبول کرنا ہوگا۔

ہم نتیش کمار کا تعاون کریں گے

اسد الدین اویسی نے آگے کہا کہ میں اتنا بڑا سیاستدان نہیں ہوں، لیکن مجھے اس نتیجے کے امکان دکھائی دے رہے تھے۔ تاہم، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ 200 کا ہندسہ پار کر پائیں گے۔ اب انہیں  سوچنے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ اویسی کو ذمہ دار ٹھہرانے کا اپنا پرانا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں تو انہیں وہی راگ الاپنے دیجیے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ اکھلیش یادو یہ کہنے لگے ہیں کہ اس مینڈیٹ کی وجہ بہار کا ایس آئی آر ہے۔ ہم نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اگر وہ واقعی سیمانچل اور بہار کی ترقی کرنا چاہتے ہیں، تو ہم تعمیری کاموں میں ان کا تعاون کریں گے تاکہ سیمانچل کے ساتھ انصاف ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

10 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago