قومی

مسلمانوں کا ووٹ مانگتی ہیں پارٹیاں، لیکن امیدوار نہیں بناتیں۔ اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ

ملک میں آج لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ اس درمیان مہاراشٹر میں آج 11 سیٹوں پر ووٹنگ کی جارہی ہے۔ اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مہاراشٹر میں سبھی پارٹیاں لوک سبھا الیکشن میں مسلم ووٹ چاہتی ہیں، لیکن مسلم طبقے سے امیدوار نہیں اتارتی۔

پیرکے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے اکھماس میدان میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل کی ہار کو یقینی بنانے کے لئے مختلف پارٹیاں ایک ساتھ آئی ہیں۔ اویسی نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیاں مسلمانوں سے ووٹ مانگ رہی ہیں، لیکن انہیں مہاراشٹر کی 48 سیٹوں میں سے کسی بھی سیٹ کے لئے اس طبقے سے امیدوار نہیں مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوشیو سینا، دو این سی پی اور آدھی کانگریس ان کے امیدوار امتیاز جلیل کو ہرانے کے لئے ایک ساتھ جمع ہوئی ہیں۔

شیوسینا پر حملہ
شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدوار چندرکانت کھیرے پرتنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اویسی نے کہا کہ کھیرے خود کو ہندوتوا لیڈرکہتے ہیں، لیکن (مسلم) ووٹروں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہاں عیدگاہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کی سیاست پہلے’خان یا بان’ (مسلم اور ہندو) پرتھی، اب وہ نمازکی بات کررہے ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو”نیا سیکولرسٹ” قرار دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو بابری مسجد کے انہدام پراپنا موقف واضح کرنا چاہئے کہ یہ گناہ تھا یا نہیں۔

کانگریس لیڈرعارف نسیم خان ناراض

 قبل ازیں مہاراشٹر کانگریس کے لیڈراورسابق وزیرعارف نسیم خان نے ریاست میں ایک بھی مسلم امیدوار کو نہ اتارنے پرہائی کمان سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے انتخابی تشہیر کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عارف نسیم خان نے کانگریس کے قومی صدر ملیکاارجن کھڑگے کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ریاست میں مسلم امیدوارکھڑا نہ کرنے پرعدم اطمینان کا اظہارکیا گیا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Indian Tourism Industry: سال 2023 میں کل 9.52 ملین غیر ملکی سیاح ہندوستان پہنچے، وزیر سیاحت نے پارلیمنٹ میں پیش کیا ڈیٹا

پیر (25 نومبر)، سرمائی اجلاس کے پہلے دن، حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک…

16 minutes ago

Maharashtra CM Eknath Shinde Resign: نئے وزیراعلیٰ کے فیصلے سے پہلے ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ عہدہ سے دیا استعفیٰ

شیوسینا شندے گروپ کے سربراہ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے…

42 minutes ago

Natural farming: کسانوں کی تقدیر بدل دے گی قدرتی کاشتکاری! مودی حکومت نے ‘نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ’ کو دی منظوری

نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…

1 hour ago

India’s formal employment: مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی رسمی ملازمتوں کی رفتار رہی برقرار

سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…

2 hours ago

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

2 hours ago